1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 مئی 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بابر اعظم سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بقیہ دونوں میچوں میں سے کم اسکور کیا لکن اس کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور گزشتہ میچوں کی نسبت کم اسکور کیا۔


    پاکستان نے میچ میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے لیکن بقیہ دو میچوں کی نسبت کم اسکور کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 9وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے جبکہ آج تیسرے میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

    کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں اسکور نہیں کیے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پچھلے دونوں میچوں میں 350 سے زائد رنز بنا کر ہار گئی تھی۔
     
    intelligent086 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلا ٹورنامنٹ سینچریز بنا بنا کر ہارے یہ والا لگتا ہے ورلڈ ریکارڈ بنا بنا کر ہاریں گے :p
     
    intelligent086 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا

    درست فرمایا
     
    ملک بلال اور intelligent086 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے پھر ہار گئے ہیں
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں