1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی نژاد فواد احمد آسٹریلوی شہری بن گئے ، ایشز سیریز میں شمولیت کا امکان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏3 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی نژاد فواد احمد آسٹریلوی شہری بن گئے ، ایشز سیریز میں شمولیت کا امکان
    لندن(آن لائن)پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر فواد احمد اب آسٹریلوی شہری بن گئے ہیں، وہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے اہل بھی ہو گئے۔ فواد احمد گزشتہ 3 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا اے کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ 31 سالہ لیگ سپنر نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی شہریت ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں، انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوگئے ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے سلیکٹر جان اینویراریٹی پہلے ہی فواد احمد کی ایشز سیریز کے سکواڈ میں ممکنہ شمولیت کا اشارہ دے چکے ہیں، ایشز سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہورہا ہے اور اس میں صرف ایک آف اسپنر نیتھن لائن شامل ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں