1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی خاص نہاری

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏8 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اجزا



      • بیف گوشت سات سو پچاس گرام
      • نمک حسب ذوق
      • لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
      • کشمیری مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
      • تیل ڈیڑھ کپ
      • لال آٹا حسب ضرورت
      • (ادرک ایک چائے کا چمچ (پانی میں بگھو لیں
      • (لہسن ایک پوتھی (کوٹ کر پانی نکال لیں
      • :گارنش کے لیے
      • (ادرک ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا (سلائس میں کاٹ لیں
      • (دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
      • (ہری مرچ تین سے چار عدد (کٹی ہوئی
      • لیموں دو عدد
      • :نہاری مصالحہ کے لیے
      • سونٹھ تین ٹکڑے
      • ململ کا کپڑا حسب ضرورت
      • سونف ڈیڑھ کھانے کا چمچ
      • شاہ زیرہ دو کھانے کے چمچ
      • کالی الائچی چار عدد
      • لونگ دس عدد
      • پیاز پانچ عدد
      • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
      • ہلدی ایک چائے کا چمچ
      • گھی پکانے کے لیے
      • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
      • ترکیب
      • سب سے پہلے بیف گوشت لے لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اسے ابالیں تاکہ گوشت کی بساند ختم ہو جائے اور گوشت گل جائے اور اسکا پانی بھی تیار ہو جائے۔
      • اب پین میں گھی گرم کریں اور پیاز کو ادرک اور لہسن کے پانی سے فرائی کریں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، نمک اور بیف گوشت کا پانی شامل کریں اور بھونتے جائیں۔
      • تھوڑی دیر بعد بیف گوشت بھی شامل کردیں۔
      • پھر ململ کے کپڑے میں سونف، شاہ زیرہ، کالی مرچ، کالی الائچی، سونٹھ، لونگ اور ہری الائچی ڈال کر اسے باندھ کر شامل کر دیں۔
      • اب لال آٹا چار کھانے کے چمچ کے برابر لے کر پانی میں گھول لیں اور نہاری میں شامل کردیں۔
      • اب آنچ ہلکی کر دیں اور اسے مزید پکائیں۔
      • پھر ململ کے کپڑے کی تھیلی نکال لیں اور نہاری کو دم پر رکھ دیں۔
      • آخر میں دھنیا چھڑک کر گارنشنگ کر لیں اور ساتھ ہی پلیٹ میں ادرک، ہری مرچیں اور لیموں سجا کر پیش کریں۔
      • خاص نہاری ناشتے کے لئے تیار ہے۔
     
    Last edited: ‏11 مئی 2015
    پاکستانی55 اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ارے واہ انکل جی۔۔مجھے بہت شوق تھا جاننے کا کہ مجھے بھی معلوم ہوجائے نہاری کیسے بناتے ہیں ۔بہت شکریہ ۔یہ تو واقعی خاص ہے ۔بہت شکریہ انکل جی شئیر کرنے کا
     
    پاکستانی55 اور UrduLover .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اب اس کو لازمی ٹرائی کروں گی کہ کیسی بنتی ہے۔۔نائس
     
    پاکستانی55 اور UrduLover .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب۔۔۔۔ پڑھ کر ہی مزا آگیا۔۔۔ کھانے کے بعد جانے کیا ہو
     
  5. تلمیذ
    آف لائن

    تلمیذ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2013
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    اور تو سب ٹھیک ہے، براہ کرم ’لال آٹا‘ کی وضاحت کر دیں۔ اس سے آپ کی کیا مرادہے؟ اور کیا اس کی جگہ کارن فلور استعمال ہو سکتا ہے؟
    Baab-Ul-Islam,
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی ترکیب پڑھ کر ہی منہ میں پانی آگیا۔۔۔۔۔۔
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    گندم کا آٹااصل حالت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔کالے بھنے چنوں کا آٹا۔آٹے کو توے پر لال کرکے ڈال سکتے ہیں اس سے ذائقہ ذرہ بہتر ہو جاتا ہے اور آٹے کا کچا پن محسوس نہی ہوتا
     
    تلمیذ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں