1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانیوں کی علامات

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 مئی 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم۔ دوستو ۔ ہم پاکستانیوں‌کی دنیا بھر میں چند مخصوص علامات ہیں جن سے ہم بخوبی پہچانے جاتے ہیں۔ نیچے کچھ علامات درج کرتا ہوں۔ اتفاق یا اختلاف ہو تو ضرور آگاہ کیجئے گا۔ نیز ان علامات میں اضافہ کرنا ایک قومی خدمت تصور ہوگا۔ :p

    * ہم پاکستانی۔ دعوتی کارڈوں پر "پابندی وقت" کی تاکید کے باوجود مقررہ وقت سے بغیر شرمندہ ہوئے 2 گھنٹے لیٹ پہنچنا بالکل نارمل سمجھتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ گفٹ پیپرز، گفٹ بکس حتی کہ ایلومینئم پیپرز بھی کئی کئی بار استعمال کرتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ ایر پورٹ پر اکثر بڑے بڑے سوٹ کیسوں اور چیک-ان کاونٹر پر اوور ویٹ کے جھگڑے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں

    * ہم پاکستانی ۔ اپنے بچوں کے نام ایک ہی وزن پر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جیسے نسیم، ندیم، کلیم، سلیم، یا شازیہ، نازیہ، ماریہ وغیرہ

    * ہم پاکستانی ۔ (پاکستان میں) ہارن بجانا منع والی جگہ پر ضرور ہارن بجا رہے ہوں گے۔

    * ہم پاکستانی ۔ کسی کے گھر مہمان جائیں تو مقصد آمد پورا ہوجانے کے بعد میزبان سے اجازت لےکر رخصت ہو تے وقت میزبان کے گھر کے دروازے پر گھنٹہ بھر کھڑے ہو کر باتیں کرتے رہتے ہیں

    * ہم پاکستانی ۔ موٹرسائیکل یا کار یا کسی بھی گاڑی پر اوورلوڈنگ ضرور کرتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ نئی چیز گھر میں لانے کے بعد کئی مہینوں تک اسکا کوور نہیں اتارتے۔

    * ہم پاکستانی ۔ بہت ساری کراکری استعمال کی بجائے صرف شیلفوں یا الماریوں‌میں رکھ چھوڑتے ہیں۔

    * ہم پاکستانیوں کے کچن ایسی بوتلوں، جار یا پلاسٹک برتنوں سے بھرے ہوتے ہیں جو ہمیں کسی خریداری کے ساتھ فری ملتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ پکنک یا آؤٹنگ پر جاتے ہوئے کھانا کہیں باہر سے کھانے کی بجائے دیگچے یا ٹفن ساتھ لے جاتے ہیں

    * ہم پاکستانی ۔ شادی ، سالگرہ وغیرہ پر ملے ہوئے تحفے، کپڑے وغیرہ آگے تحفہ دے دیتے ہیں۔

    * ہم پاکستانیوں کسی قطار میں کھڑے ہوکر انتظار کرنا موت نظر آتا ہے

    * ہم پاکستانی اگر دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ یا کافی ہاؤس پر جائیں تو بل ادائیگی کے وقت اکثر ایک دوسرے سے سبقت لےجانے کی لڑائی کرتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ کوکنگ کرتے وقت بہت کم ماپ استعمال کرتے ہیں

    * ہم پاکستانی ۔ اگر ہمارے ابو کسی اجنبی کے ساتھ دومنٹ بات کرلیں تو ہم اسے فورا اپنا انکل بنا لیتے ہیں ۔

    * ہم پاکستانی ۔گھروں‌کے صوفوں پر اکثر بیڈ شیٹ چڑھا کررکھتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ ریمورٹ کنٹرول پر اکثر پلاسٹک یا ٹیپ چڑھا کر رکھتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ خریداری کرتے وقت ہمیشہ بھاؤ کم کروانے کی کوشش (بحث) کرتے ہیں

    * ہم پاکستانی ۔گفتگو کے دوران اگلے کی بات غور سے سننے کی بجائے اپنی باری کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ اپنی رائے اگلے پر ٹھونسی جاسکے۔

    * ہم پاکستانی ۔دنیا کے ہر مسئلے پر رائے زنی کو تیار رہتے ہیں لیکن عملی فیصلے کے وقت کنفیوزڈ ہو جاتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ شاپنگ پر جاتے ہوئے بڑا بیگ لےجانے کی بجائے نصف درجن بھرے ہوئے شاپرز اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    * ہم پاکستانی ۔ دوست احباب یا رشتہ داروں کو رات گئے بھی فون کرنے میں‌ہچکچاہٹ نہیں کرتے اور معذرت کرکے پوری بات کرگذرتے ہیں ۔

    * ہم پاکستانی ۔ دنیا بھر کے سیاسی نظاموں‌کی خامیوں پر تنقید کرتے ہیں مگر اپنے نظام کو کوسنے کے باوجود بدلنے پر تیار نہیں ہوتے۔



    نوٹ ۔ ان علامات کو محض تفنن طبع کے طور پر لیا جائے۔ شکریہ ۔
    کیونکہ میں بھی ایک پاکستانی ہوں ۔ :139:
     
  2. قراقرم
    آف لائن

    قراقرم ممبر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صحیح انتخاب ہے ۔
    ایک بات اور ہے :
    ہم اپنے جیسا کسی کو مہذب اور ترقی یافتہ سمجھتے ہی نہیں۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    بات تو ٹھیک ہے آپکی مگر ہم کیا کریں
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    اوپر کی علامات زبانی یاد کرکے آئندہ امتحان کی تیاری کریں۔ :hasna:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    ان کاموں میں تو پہلے ہی ہمارے پاس ماسٹر ڈگری ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    تو اب میٹرک بھی کر لیجئے نا :a172:
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    انڈین : جب میرا دادا مرا تو وہ 10 ملین روپے چھوڑ گیا ۔
    امریکن : میرا دادا مرا تو وہ 20 ملین ڈالرز چھوڑ گیا ۔
    برٹش : میرا دادا مرا تو وہ 25 ملین پاؤنڈ چھوڑ گیا ۔
    پاکستانی : یہ تو کچھ بھی نہیں ۔ میرا دادا مرا تو وہ ساری دنیا چھوڑ گیا ۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: پاکستانیوں کی علامات

    بابا جی زندہ آباد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں