1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پارلیمنٹ ممبئی حملے خود کرانے کا انکشاف کر کے بھارتی افسر نے اپنی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏15 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ خبرنگار) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر ستیش ورما نے ممبئی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کے بارے میں یہ انکشاف کر کے کہ بھارت نے یہ حملے خود کرائے تھے، بھارت کے مکروہ اور بھیانک چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے، گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا کر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی پاکستان دشمنی اور دہشتگردی کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارت کی پاکستان دشمنی اور اس کو دنیا میں بدنام کرنے کی سازش ظاہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف اجمل قصاب کے قتل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنا چاہئے۔ امرناتھ یاترا، مقبوضہ کشمیر میں ہندوﺅں کے قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس میں سینکڑوں پاکستانیوں کو زندہ جلانے سے لے کر ممبئی اور پارلیمنٹ پر حملوں تک تمام واقعات میں بھارت اور انتہا پسند ہندوﺅں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور گروپ بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے کے لیے اقلیتوں کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔ مساجد، گردواروں اور چرچ جلانے کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ مسلم کش فسادات آئے روز کا معمول ہیں۔ مولانا سمیع الحق، حمید گل، یحییٰ مجاہد، حافظ سیف اللہ منصور، عبدالغفار روپڑی، مولانا نعیم بادشاہ، مولانا ابوالہاشم اور خالد ولید نے کہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کسی قسم کے بھارتی و امریکی دباﺅ کا شکار نہ ہوں اور بھارتی دہشت گردی کے حوالہ سے بھارت سرکار کا بھیانک چہر ہ دنیا کو دکھانے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لیا جائے۔ ممبئی حملوں کے حوالہ سے انڈیا سمیت دیگر بیرونی قوتوں کے دباﺅ پر جن افرادکو گرفتار کیا گیا ہے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ستیش ورما کے انکشاف سے بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانے اور پاکستانی دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر پر خاموشی اختیار کر کے اپنی ہی دریاﺅں سے پیدا کردہ بجلی خریدنے کی کوششیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ دریں اثناءآئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) ضیاءالدین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، ان کے درمیان جنگ اب ممکن نہیں، بہتر یہی ہے کہ دونوں ممالک اپنے درمیان اختلافات کو مذاکرات سے حل کریں۔ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان حالات کو خراب رکھنے کیلئے ”شوشے“ چھوڑے جاتے ہیں۔ ممبئی اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے حوالے سے بھارتی ایجنسی کے اہلکار کا بیان بھی بظاہر ایسا ہی شوشہ لگتا ہے۔ نائن الیون کے حوالے سے بھی آج تک مختلف ”تھیوری“ چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ایجنسیاں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو ”ایکسپلائٹ“ کرتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ”تقسیم“ بہت سی ایجنسیوں کے پلان میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریاﺅں کے پانی کا مسئلہ ہماری غفلت اور کمزوری سے کھڑا ہوا ہے۔دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ اس بات کی اپنی اہمیت ہے کہ سابق واقعات کے بارے محتاط رویہ اختیار کرنا چاہئے کیونکہ ہمارا پڑوسی ملک کسی حد تک بھی جاسکتا ہے۔ بھارت کے وزارت داخلہ کے ایک افسر کے بیان سے پارلیمنٹ اور ممبئی حملے کے حوالے سے ایک تیسرا پہلو سامنے آیا ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات کی کون سی سوچ کارفرما ہو سکتی ہے۔ ہمیں اپنے داخلی معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔​
     
    پاکستانی55, ملک بلال, جان شاہ اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کوئی نئی بات ہے ۔سب حملوں میں فوج کا عمل دخل رہا ہے اور یہ سب بے گناہ مسلمانوں کو مارنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ممبئی والے ڈرامے کا پول بھی کھلے گا لیکن پتہ نہیں کب ۔
     
    ملک بلال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اس واقعے پر کچھ پاکستانی چینلز کا کردار بہت گندہ رہا۔ جو زور و شور سے اجمل قصاب کو پاکستانی قرار دینے پر تلے رہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اجمل قصاب تو پاکستانی ہی تھا مگر وہ ان حملوں سے بہت پہلے نیپال سے گرفتار ( اغوا ) کر لے لایا گیا تھا ۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ میڈیا نے اپنا سارا زور صرف ایک ہی پہلو پر ڈالے رکھا ، اصل حقائق کی طرف کسی نے غور ہی نہیں کیا یا کرنا ہی نہیں چاہا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں