1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹی ٹین لیگ فائنل 2018

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏3 دسمبر 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز کو ناردرن واریئرز نے 22 رنز سے شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
    شارجہ میں کھیلے گئے 10 اوورز کے میچ میں شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر ناردرن واریئرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا ۔
    محمد عرفان نے لینڈل سمنز کو 12 رنز پر آؤٹ کرکے پختونز کے لیے اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن رومین پاول نے آؤٹ ہوئے بغیر شاندار اننگز کھیل کر میچ کو اپنے حق میں کردیا ۔
    ناردرن واریئرز کی دوسری وکٹ 40 کے اسکور پر گری جب پوران شراف الدین اشرف کی گیند پر سہیل خان کا کیچ بنے جس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ اور 102 کے اسکور 38 رنز بنانے والے آندرے رسل آؤٹ ہوئے ۔
    کپتان شاہد آفریدی نے رسل کی وکٹ حاصل کی تاہم ناردرن واریئرز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاول کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور مقررہ اوورز میں 140 رنز تک پہنچایا ۔
    ناردرن واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 140 رنز بنائے ۔
    پاول نے 25 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 61 رنز بنائے ، ڈیرن سیمی نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 14 رنز بنائے ۔
    ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں پختونز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب ڈیل پورٹ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آندرے فلیچر اور وکٹ کیپر شفیق اللہ نے اسکور کو 63 رنز تک پہنچایا ، فلیچر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے ۔
    شاہد آفریدی گزشتہ میچ کی طرح جارحانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے تاہم 2 چھکوں کی مدد سے 7 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد انگرام صفر پر آؤٹ ہوئے تو پختونز کی 4 وکٹیں 83 رنز پر گر چکی تھیں ۔
    آندرے رسل نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور شفیق اللہ کو رن آؤٹ کرنے کے بعد 12 رنز بنانے والے ڈاؤسن کو آؤٹ کرکے پختونز کو چھٹا نقصان پہنچایا ، محمد کلیم 5 رنز بنا کر روی بوپارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
    پختونز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 118 رنز بنائے اور 22 رنز کے فرق سے ٹائٹل سے محروم ہوگئے ۔
    سہیل خان ٓؤٹ ہوئے بغیر 12 رنز بنائے اور شراف الدین اشرف صفر پرناٹ آؤٹ رہے ۔
    ناردرن واریئرز کی جانب سے گرین اور ولجوئین نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں