1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹیکنالوجی کا کمال!

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by احمد کھوکھر, Feb 26, 2011.

  1. احمد کھوکھر
    Offline

    احمد کھوکھر ممبر

    Joined:
    Aug 5, 2008
    Messages:
    61,332
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے اس دور میں آدمی محتلف کارڈز کا محتاج ہوکر رہ گیا ہےبینک کےڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈز سے لے کر پیڑول پمپ کے کارڈ تک، پلاسٹک کے ان خوبصورت ٹکڑوں کا راج ہے ۔
    ہو سکتا ہے مستقبل قریب میں آپ اپنے پسندیدہ پیزا کے لئے آڈر کریں تو کچھ اس قسم کی صورت حال سے واسطہ پڑجائے۔
    آپریٹر:کال کرنے کا شکریہ۔
    گاہگ : دیکھئے مجھے پیزا آڈر کرنا ہے۔
    آپریٹر : برائے مہربانی اپنے ملٹی پرپز کارڈ کا نمبر بتائیں۔
    گاہگ ایک منٹ۔۔۔۔۔۔ کارڈ کا نمبر ہے 12345467890۔
    آپریٹر : شکریہ آپ کا نام تنویر احمد ہے آپ مکان نمبر 11 گلی نمبر 4 چوبرجی لاہور سے بات کر رہے ہیں ۔آپ کے گھر کا نمبر 312345678
    ہے آپکا موبائل نمبر 03001234567 اور آپکے آفس کا نمبر 387654321ہے ۔
    گاہگ: آپ کو یہ سب کیسے معلوم ہوا۔
    آپریٹر : آپ سسٹم سے کنیکٹ ہیں سر۔
    گاہگ: کیا میں سی فوڈ پیزا کا آڈر دے سکتا ہوں؟
    آپریٹر :یہ پیزا آپ کے لئے اچھا نہیں سر ۔
    گاہگ: وہ کس طرح ۔
    آپریٹر : آپ کے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق آپ کو ہائی بلڈپریشر ہے اور آپ کا کولسٹرول لیول بھی بڑھاہوا ہے۔
    گاہگ: تو مجھے کونسا پیزا آرڈر کرناچاہیے۔
    آپریٹر : سر آپ کو لوفیٹ چائینز پیزا لینا چاہیے ۔
    گاہگ: یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں آپ ۔
    آپریٹر : سر آپ نے پچھلے ہفتے لائبریری سے چائنیز کھانوں کی کتاب لی ہے۔
    گاہگ: ٹھیک ہے مجھے دو فیملی سائز پیزا بھیج دیں۔
    آپریٹر : ریکارد کے مطابق آپ کی فیملی میں 12 افراد ہیں آپ کو تین پیزا لینے چاہئیں۔
    گاہگ ٹھیک ہے تین ہی بھیج دیں بل کتنا ہوا؟
    آپریٹر : 1550 روپے۔
    گاہگ :ٹھیک ہے میں کریڈٹ کارد سے پیمنٹ کر دوں گا ۔
    آپریٹر : سوری سر ریکارڈ کے مطابق آپ کو کیش دینا ہوگا کیونکہ آپکا کریڈٹ کارڈ اورلمٹ ہوچکا ہے دسمبر سے آپ بینک کے قرض دار بھی ہیں
    جبکہ آپ کے بجلی اور گیس کے بلوں پر بھی لیٹ پیمنٹ سرچارج لگا ہوا ہے ۔
    گاہگ: چلیں میں گھر کے قریب واقع اے ٹی ایم سے پیسے نکال لیتا ہوں۔
    آپریٹر : یہ بھی ممکن نہیں کیونکہ اے ٹی ایم پر آپ اپنی روزانہ لمٹ پوری کر چکے ہیں۔
    گاہگ: آپ پیزا بھیج دیں میں کیش دے دونگا ۔پیزا کتنی دیر میں پہنچ جائے گا ۔
    آپریٹر : 30 منٹ میں پہنچ جائے گا سر لیکن آپ کو جلدی ہے تو آپ اپنی گاڑی ایل ای اے 222 پر آکر دس منٹ میں یہاں سے ڈیلیوری لے سکتے ہیں ،ریکارڈ کے مطابق آپکی گاڑی کا سالانہ ٹیکس بھی ڈیو ہے سر۔
    گاہگ: لعنت ہو اس سسٹم پر یہ کیا خرفات ہے ۔
    آپریٹر : سر آپ اپنا لہجہ ٹھیک کر لیں آپ کوگالیاں دینے کے الزام میں 15 جنوری کو جرمانہ بھی ہو چکا ہے ۔
    گاہگ : ۔۔۔۔۔۔۔۔﴿بے چارہ خاموش ہے ﴾۔
    آپریٹر : کوئی اور خدمت سر۔
    گاہگ : وہ آپ پیزا کے ساتھ کولا کی بوتل مفت دے رہے ہیں نہ۔
    آپریٹر : ہم عام طور پر کولا مفت دیتے ہیں لیکن میڈیکل ریکارڈ کے مطابق آپ کو شوگر کا مرض بھی ہے اس لئے معذرت۔
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    ہاہاہہاہاہاہا
    بندہ جائے تو جائے کدھر
    سخن گفتن چہ مشکل بود
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    اگرایسا ہوگیا تو میرے جیسے ماڑے بندے سارے ہی بھوکے رھ جائیں گے
     
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    ایک بندے کا بھوکا رہنا سب کے بھوکے رہنے سے بہتر ہی ہو گا۔ :d
     
  5. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    ویسے یہ صورت حال تو ترقی یافتہ ممالک میں‌بھی نہیں‌ہے۔۔۔۔مگر ویسے ہے بہت ہی خوفناک منظر۔۔۔۔۔۔مگر انسان سمجھتا کہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔ویسے اگر گاہک نان اور کڑاہی کا آرڈر دیتا تو اس سسٹم کو لگ پتا جاتا کہ کس سے پالا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔شاید ایرر ہی دے دیتا کہ "مطلوبہ فرمائش پوری نہیں‌کرسکتے" :212:
     
  6. عفت
    Offline

    عفت ممبر

    Joined:
    Feb 21, 2011
    Messages:
    1,514
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    ھاھاھاھا
    بڑی مضحکہ خیز صورت حال ہو گی اگر ایسا ہوا مستقبل میں تو۔
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    احمدکھوکھر بھائی ۔ دلچسپ پیش گوئی ہے۔
     
  8. سانا
    Offline

    سانا ناظم Staff Member

    Joined:
    Feb 4, 2011
    Messages:
    49,685
    Likes Received:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ٹیکنالوجی کا کمال!

    بہت خوب کھو کھو صاحب کیا خوب لکھا
     

Share This Page