1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹیسٹ کرکٹرز کو زیادہ رقم دی جانی چاہیے: سعید اجمل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏3 اکتوبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے اسپن باؤلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ دینا چاہیئے۔
    سعید اجمل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مقابلے میں پاکستانی پلیئرز کو کم رقم دی جاتی ہے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ اب کھلاڑی صرف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا چاہتے ہیں کیوں کہ اُنھیں ان سے زیادہ پیسے ملتے ہیں جب کہ اُن کے بقول ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اُتنی رقم نہیں ملتی۔
    سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے چھ سالوں میں صرف 28 ٹیسٹ میچ کھیلے اس لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے برعکس پیسے کمانے کے بہت کم مواقع ہوتے ہیں۔
    پاکستان کے ٹیسٹ میچ کم کھیلنے کی وجہ ملک میں سلامتی کے خدشات کے باعث غیر ملکی ٹیموں کا یہاں نا آنا ہے۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-cricket-spinner-saeed-ajmal/1761228.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں