1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹومیٹو سیخ کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹومیٹو سیخ کباب

    اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،تلی پیاز 1/2 کپ،بھنا اور پسا زیرہ1-1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ،ٹومیٹو سلائس پانچ عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،کٹی ہری مرچ دو عدد، کٹا پودینہ آٹھ سے دس عدد (بگھار کے اجزاء) گھی 1/4 کپ، کُٹا لہسن1/4چائے کا چمچ،بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ


    ترکیب: 1/2کلو قیمے کو چوپر میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،چھ عدد پسی ہری مرچ،1-1/2چائے کا چمچ کُٹی لال مرچ،1/2کپ تلی پیاز،1-1/2چائے کا چمچ بھنا اور پسا زیرہ،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک،دو کھانے کے چمچ تیل،دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا،دو عدد کٹی ہری مرچ اور آٹھ سے دس عدد پودینے کے پتوں کے ساتھ چوپ کر لیں اور دو گھنٹے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔اب اسے کوئلے کا دم دیں،پھر سیخ کباب بنا لیں۔ایک بڑے پین میں پانچ عدد ٹومیٹو سلائس پھیلا کر اس کے اوپر سیخ کباب کی تہہ بچھا دیں۔اب اسے درمیانی آنچ پر بیس منٹ پکا لیں اور وقفے وقفے سے پین ہلاتے رہیں۔آخر میں کٹا ہرا دھنیا،پودینے کے پتے اور ہری مرچ چھڑک کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھیں اور بگھار دیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں