1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوئسٹر ریپس

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹوئسٹر ریپس

    اجزاء:(روٹی کے لیے اجزاء)میدہ دو کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،بیکنگ پائوڈر1/2چائے کا چمچ،تیل1/4کپ،نیم گرم پانی گوندھنے کے لیے(فلنگ کے لیے اجزاء) چکن بون لیس فلے دو عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پیپریکا ایک چائے کا چمچ،چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ،ہاٹ ساس ایک کھانے کا چمچ،کارن فلیکس(چورا) ایک کپ،فریش بریڈ کرمبز1/4کپ،بند گوبھی سلائس1/2کپ،ٹماٹر کیوبز دو سے تین کھانے کے چمچ،مایونیز تین کھانے کے چمچ،سلاد پتے حسبِ ضرورت(بیٹر کے لیے اجزاء) میدہ دو کھانے کے چمچ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،سیلف رائزنگ فلار ایک کھانے کا چمچ،بیکنگ پائوڈر1/4چائے کا چمچ،نمک1/4چائے کا چمچ،کالی مرچ1/4چائے کا چمچ،پیپریکا1/4چائے کا چمچ،چلی ساس ایک کھانے کا چمچ،ہاٹ ساس ایک کھانے کا چمچ،ٹھنڈا پانی بیٹر بنانے کے لیے

    ترکیب:روٹی کے لیے پہلے روٹی کے اجزاء ملا کر درمیانے سائز کی نرم ڈو گوندھ لیں،پھر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب اس کی ڈنر پلیٹ سائز روٹی بنا لیں،پھر اسے توے پر دونوں طرف سے پکائیں اور ڈھک کر رکھ دیں۔بیٹر بنانے کے لیے پہلے چکن کو دیے گئے تمام اجزاء سے میری نیٹ کر کے تیس منٹ رکھ دیں۔اب اسے بیٹر میں ڈِپ کر کے کارن فلیکس اور بریڈ کرمبز کے مکسچر میں کوٹ کریں اور گولڈن فرائی کر لیں۔اسمبل کے لیے اب روٹی پر فرائیڈ چکن،ٹماٹر،کیوبز،سلاد پتے،بند گوبھی سلائس ،مایونیز اور دو کھانے کے چمچ ٹوئسٹر کے ڈل دیں۔آخر میں رول کی طرح فولڈ کر کے پیپر میں لپیٹ کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں