1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹماٹر مرغ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹماٹر مرغ

    اجزاء: ثابت مرغ ایک عدد،ٹماٹر1/2کلو،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کپ۔دم میں ڈالنے والا مصالحہ: باریک کٹی ادرک 50گرام،ہری مرچ 50گرام،سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،ثابت دھنیا(کٹا ہوا)دو چائے کے چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
    ترکیب: پہلے ایک عدد ثابت مرغ کوپانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔جب وہ اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔اب ایک کپ تیل گرم کر کے ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال دیں۔جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مرغ شامل کرکے تیز آنچ پر بھون لیں،پھر اس میں 1/2ٹماٹر،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کرہلکی آنچ پر10منٹ پکے دیں۔جب گوشت گل جائے تودم پر50گرام ہری مرچ،ایک کھانے کا چمچہ سوکھی میتھی،50گرام باریک کٹی ادرک،ایک گٹھی ہرا دھنیا،دو چائے کے چمچ پسا گرم مصالحہ،دو چائے کے چمچ ثابت دھنیااور چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈال کر 10منٹ کے لیے ڈھک دیں۔مزے دار ٹماٹرمرغ تیار ہے۔

     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا ہے
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں