1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹا ٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بائے بائے

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از علی کاظمی, ‏13 دسمبر 2008۔

  1. علی کاظمی
    آف لائن

    علی کاظمی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2008
    پیغامات:
    796
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اپنی حد سے بڑھی ہوئی متلون مزاجی کی وجہ سے میرے لیےکسی ایک مقام پر ٹھہرنا'۔ایک ماحول میں رہنا اور ایک ہی طرح کی باتوں اور لوگوں سے نباہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہر دم کسی نئے کی تلاش مجھے مہمیز کرتی ہے اور میں بھٹکتا پھرتا ہوں۔کبھی اِس کے در کبھی اُس کے در اور کبھی دربدر۔۔ :takar: ۔۔مجھے یہ فورم چھوڑتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن اپنی جبلّی فطرت سے مجبور ہوں۔لیکن جانے سے پہلے میں‌اپنی غلطیوں ۔کوتاہیوں اور بدتمیزوں کے لیے سب بہنوں ( سوائے ایک کے) اور بھاہیوں سے علی اعلان معافی مانگتا ہوں ۔کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے جانے کے بعد آپ لوگ کہتے پھریں کہ " عجیب منحوس اجنبی تھا ہمیں تو پریشان کر گیا وہ'''' :hasna:
    لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے ازلی بھولے پن ۔سادگی اور نیک نیتی کی وجہ سے اس کارِخیر میں حصہ لےکر ثوابِ دارین ضرور حاصل کریں گے۔ :201:

    میرا پہلا اور آخری عشق " عشقِ حقیقی " ہے۔جس کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔ہر نئے دن کے ساتھ بےچینی ایک نئی چھب کے ساتھ آتی ہے۔اس دنیا سے ۔اس کی رعنائی سے حتی کہ زندگی سے بھی بیزارہو گیا ہوں۔بس ایک لگن ہے جو مجھے حواس سے بیگانہ کر رہی ہے۔ایک تڑپ جس نے میرے وجود کو کھوکھلا کر دیا ہے اور میں ذاتِ واجب کی طرف مجسم آنکھ بن کر ۔اس کی دَین کا انتظار کر رہا ہوں
    دیکھیے کب میرے مقدر کے بھاگ جاگتے ہیں اور شہنشاہِ دوسرا کی نگاہِ لطف مجھ ایسے ذرہِ بے نشاں پر آ کر ٹہرتی ہے۔

    اے مرے کبریا۔۔۔۔!

    اے انوکھے سخی!
    اے مرے کبریا!!
    میرے ادراک کی سرحدوں سے پرے
    میرے وجدان کی سلطنت سے ادھر
    تیری پہچان کا اولیں مرحلہ!
    میری مٹی کے سب ذائقوں سے جدا!
    تیری چاہت کی خوشبو کا پہلا سفر!!
    میری منزل؟
    تیری رہگزر کی خبر!
    میرا حاصل؟
    تری آگہی کی عطا!!
    میرے لفظوں کی سانسیں
    ترا معجزہ!
    میرے حرفوں کی نبضیں
    ترے لطف کا بے کراں سلسلہ!
    میرے اشکوں کی چاندی
    ترا آئینہ!
    میری سوچوں کی سطریں
    تری جستجو کی مسافت میں گم راستوں کا پتہ!
    میں مسافر ترا ۔۔۔۔ (خود سے نا آشنا)
    ظلمتِ ذات کے جنگلوں میں گھرا
    خود پہ اوڑھے ہوۓ کربِ وہم وگماں کی سُلگتی رِدا
    ناشناسائیوں کے پرانے مرض
    گُمرہی کے طلسمات میں مبتلا
    سورجوں سے بھری کہکشاں کے تلے
    ڈھونڈتا پھر رہا ہوں ترا نقش پا ۔ ۔ ۔ !!

    اے انوکھے سخی!
    اے مرے کبریا!!
    کب تلک گُمرہی کے طلسمات میں؟
    ظلمتِ ذات میں
    ناشناسائیوں سے اَٹی رات میں
    دل بھٹکتا رہے
    بھر کے دامانِ صد چاک میں
    بے اماں حسرتوں کا لہو
    بے ثمر خواہشیں
    رائیگاں جستجو!!

    اے انوکھے سخی!
    اے مرے کبریا!!
    کوئی رستہ دکھا
    خود پہ کُھل جاؤں میں
    مجھ پہ افشا ہو تُو'
    اے مرے کبریا!!
    کبریا اب مجھے
    لوحِ ارض و سما کے
    سبھی نا تراشیدہ پوشیدہ
    حرفوں میں لپٹے ہوئے
    اسم پڑھنا سکھا
    اے انوکھے سخی!
    اے مرے کبریا!
    میں مسافر ترا


    ایک مرتبہ دوستوں کی محفل میں باتوں کے دوران میں‌نے کہا کی ۔بھئی میں تو اللہ لوک بندہ ہوں ۔۔تو وہ کہنے لگے کہ۔۔تُو اللہ لوک نہیں ہے بلکہ شیطان لوک بندہ ہے :pagal:
    ویسے میں‌اپنی بھرپور کوشش کررہا ہوں اس کیٹگری سے نکلنے کے لیے ۔۔۔۔ :suno:

    کبھی کبھی کچھ باتیں کچھ لوگ ذہئن کے کسی گوشے میں بغیر کسی تاثر کے رہ جاتےہیں۔اور کچھ اچھے یا برے تاثر کے ساتھ۔میں بھی اگر کسی کی ذہن کے کسی "فالتو " حصے میں :hasna: رہ گیا تو میرے حق میں دعاکر دیجیے گا کہ بارگاہِ رب العزت سے مجھے بھی بھیک میں وہ جذبہ عطا ہو جاے جس کی ابتدا اُس نے خود کی تھی۔۔
     
  2. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کی خوشی اسی میں‌ہے بھائی ، تو پھر فی امان‌اللہ ، اللہ آپ کی دلی مُرادیں قبول فرمائے ، خوش رہیں جہاں بھی رہیں۔ :hands:
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھتے ہیں کتنی دن ہم سے دور رہتے ہیں :dilphool:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کیسے دیکھیں گے وہ تو جا چکے ھیں وہ بات کے پکے ھیں اب نہیں‌آئیں گے
     
  5. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا ، بہت بُری ہیں‌آپ ، کسی کو ایسا تھوڑی کہتے ہیں ، اور کیا پتا آپ نے ہی اتنا تنگ کیا ہو کے وہ نس گئے۔ :hasna:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہاہاہاہا ،[highlight=#FF4000:3s3onh9r]بہت بُری ہیں‌آپ[/highlight:3s3onh9r]، کسی کو ایسا تھوڑی کہتے ہیں ، [highlight=#FF40FF:3s3onh9r]اور کیا پتا آپ نے ہی اتنا تنگ کیا ہو کے وہ نس گئے۔ :hasna:[/quote:3s3onh9r][/highlight:3s3onh9r]

    :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  7. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا ،[highlight=#FF4000:2fejp8ts]بہت بُری ہیں‌آپ[/highlight:2fejp8ts]، کسی کو ایسا تھوڑی کہتے ہیں ، [highlight=#FF40FF:2fejp8ts]اور کیا پتا آپ نے ہی اتنا تنگ کیا ہو کے وہ نس گئے۔ :hasna:[/quote:2fejp8ts][/highlight:2fejp8ts]

    :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:[/quote:2fejp8ts]
    :soch: بات تو واقعی سوچنے والی ہے ،
    init
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اگر آپ کی بات سچ ھے تو پھر آپ کب نس رہے ھیں
     
  9. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    میں‌تو سادہ سا بندہ ہوں‌، ٹائیم پاس کرنے آ جاتا ہوں ، جب بور ہو رہا ہوں‌، اور اکثر آپ ہی ملتی ہیں‌اس وقت ، تو اب آپ سے بھی دُشمنی کر لی ، تو میں نے نے نس کے کہاں جانا ہے اِس جنگل میں ۔۔ :201: :201: :dilphool:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرا نہیں‌خیال میں نے کبھی آپ سے کوئی نامناسب بات کی ہو
    جیسا مذاق آپ کرتے ھیں ویسا میں جواب دے دیتی ہوں
     
  11. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    اوفو ، میں نے آپ سے کب کہا کے آپ نامناسب باتیں‌کرتی ہیں ، اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو میں‌اتنی دیر تک آپ سے بات کرتا ہئ کیوں ؟؟؟ ، میری تو خود کوشیش یہی ہوتی ہے کہ مذاق ، مذاق ہی رہے بذتمیزی نہ بن جائے :happy: ، اب پتا نہیں آپ نے شائد کُچھ ماینڈ‌کیا ، تو آئی ایم سوری :neu:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ارےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے بابا مائینڈ نہیں کیا ایسے ہی نسنے والی بات پہ لکھا تھا اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ ، اچھا مزاح سب کو اچھا لگتا ھے، مگر آپ بھی جانتے ہو کہ مزاح اور جگت میں فرق ہوتا ھے جو کم لوگ جانتے ھیں
    مجھے آپ کی کوئی بات بری لگی تو یہ ھے نا میرے پاس :hathora:
    :201:
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    علی کاظمی بھائی جانے والوں کوئی روک نہیں سکتا۔۔۔۔کہ یہی ریت ہے سو نبھانے والے نبھاتے ہیں۔

    اب آپ کے بارے تو یہی کہنے کو دل کرتا ہے " عجیب مانوس اجنبی تھا ہمیں تو حیران کرگیا وہ"

    یاد تو آپ بہت آئیں گے اور ہاں اگر ہم سب کی یاد آپ کو آئے تو پھر " جب دل نہ لگے دلدار تو ہماری گلی آجانا"

    اور ویسے بھی اس بزم دوستاں میں سب آنے والوں کو خوش آمدید کہاجاتا ہے۔ اور جانے والے کے بارے ہمیشہ دکھ۔۔۔۔۔۔آپ بھی دکھی کرگئے علی بھائی۔

    حضرت اقبال کا اک شعرہے
    "خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
    میں ان کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا"

    یاد تو آئیں گے آپ ۔۔۔۔ بس جب ہم سب یاد آئیں‌تو تھوڑی دیر سے سہی۔۔۔۔پر آنا ضرور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط ایک ایسا دوست ۔۔۔۔جس نے کبھی آپ کو دیکھا نہیں۔۔۔۔۔جو کبھی آپ سے ملا نہیں۔۔۔۔۔پھر بھی آپ کو اور اپنی اردو کے سب احباب کو اپنے اپنے قریب محسوس کرتا ہے۔۔۔۔۔گلا آپ سے نہیں کہ جارہے ہو۔۔۔گلہ تو یہ ہے کہ ہماری محبت میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔۔۔جو آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانے والے اتنا بتا دے۔۔۔۔۔۔۔یاران وطن کیسے ہیں۔۔۔۔۔سو کبھی کبھی یاران وطن سے ملنے کے لیے آجاوں۔۔۔۔۔تاکہ اس آسمان محبت کے سب ستارے مل کے روشنی بکھیریں۔

    بس یاد آئیں تو لوٹ آنا۔۔۔۔۔۔۔جانے والے نے کہا تھا کہ وہ لوٹے گا ضرور ۔۔۔۔۔اک اسی آس پہ دروازہ کھلا رکھا ہے۔
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ بہت خوب۔

    علی کاظمی بھائی ۔ محبوب بھائی کا پیغام میری طرف سے بھی قبول فرمائیے۔ :139:
     
  15. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    علی بھائی کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معذرت کر لیتے ہیں۔

    اس طرح چلے جانا تو کوئی بات نہیں۔

    اور میرے خیال میں تو اگر سب دوستوں کے ساتھ استانی جی صرف ایک بار بھرپور طریقے سے بلائیں گی تو علی بھائی سر کے بل دوڑے چلے آئیں گے :yes:

    استانی جی علی بھائی کو واپس بلا لیں نا :neu:
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    علی بھائی بھی واپس نہیں آئے
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    گئے ہوئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    208 دن صرف
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اپ کو کیسے پتہ ہے
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں نے گنے تھے کل فون سنتے وقت
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    فون بھی سن رہی تھی اور گنتی بھی :nose:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    حسن جی کچھ باتیں سمجھنے کے لئے شاید آپ کو دوسرا جنم لینا پڑے
     
  23. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی ایسی باتیں نہیں کرتے :neu:
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اوکے نہیں کرتی ایسی باتیں ،،،، ٹا ٹا بائے بائے
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کے حوالے :a172:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں