1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹانگوں میں خون کا دورانیہ تیز کریں ۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹانگوں میں خون کا دورانیہ تیز کریں ۔۔۔ نجف زاہرا تقوی

    گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے ٹانگوں اور پیروں میں تکلیف ہونے لگتی ہے یا یہ سُن ہونے لگتے ہیں جو جسم میں خون کا دورانیہ رُکنے کی علامات ہیں۔ٹانگوں کا یہ مسئلہ زیادہ تر شوگر کے مریضوں کو پیش آتا ہے۔ایسے میں ہم آپ کو پیروں کی چند ایسی ورزشیں بتا رہے ہیں جس سے نہ صرف ٹانگیں مضبوط ہوں گی بلکہ خون کا دورانیہ بھی بہتر ہو گا۔
    ہم میں سے بیشتر لوگ اپنے پیروں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال سے یکسر بیگانہ رہتے ہیں ۔حالانکہ صحت مند پائوں اٹھنے بیٹھنے کے انداز کو بہتر بناتے ہیں۔پیروں کی بنیادی صحت اور فٹنس کا انحصار ان کی قوت اور لچک پر ہے۔اس سلسلے میں چند خصوصی ورزشیں حیرت انگیز نتائج دیتی ہیں۔پیروں سے متعلق زیادہ تر مسائل ان کے غلط استعمال کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔اگر پیروں کے عضلات صحت مند نہیں ہیں تو ان میں درد ہو سکتا ہے،اور جوڑوں کی تکلیف لاحق ہو سکتی ہے۔
    ہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں اور عضلات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔یہ صورتحال دو ڑتے یا کھیلتے وقت پیش آتی ہے ۔ماہرین صحت نے پیروں کو صحتمند ،لچک دار اور طاقت اور بنانے کے لیے کچھ ورزشیں پیش کی ہیں۔جن پر عمل کر کے پیروں کے بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ان ورزشوں کی چند روزہ مشقوں کے بعد پیر اس قابل ہو جاتے ہیں کہ کھیل کود اوردن بھر کے کاموں کے دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
    ورزش کرنے کے لیے سب سے پہلے فرش پر ایک تولیہ بچھا لیں۔اس پر ننگے پائوں کھڑی ہو جائیں۔ اب نیچے سے تولیے کو پکڑ کر اسے اوپر اٹھانے کی کوشش کریں۔یہ ورزش پیروں کی مجموعی قوت میں اضافے کا باعث بنے گی۔اس کے بعد اپنے پیروں کو سیدھا رکھیے ،پھر تولیے کو اپنے پنجے سے آگے کی جانب سرکانے کی کوشش کریں۔تولیے کو پہلے دائیں جانب کھسکائیں،پھر بائیں جانب کھسکائیں۔اس ورزش سے پیروں کے اندرونی عضلات مستحکم ہوں گے اور ٹخنے کی موچ یا درد سے بھی نجات ملے گی۔
    تیسری ورزش کرنے کے لیے اپنے گھٹنوں اور ٹخنوں کو پھیلائیں پنجوں کو فرش سے اوپر اٹھائیں۔اس کے بعد آہستہ آہستہ اپنی ایڑیوں کو بھی اوپر اٹھائیں،یہ ورزش تقریباً بیس بار کریں۔بہترین نتائج کے لیے آزمائش شرط ہے۔اب اپنے پنجوں کو تھام لیں اور ٹخنوں کو آگے پیچھے حرکت دیں۔اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں سے ایڑی کا مساج کریں،پھر ٹخنوں سے ایڑی کی جانب جائیں۔نرمی کے ساتھ پنجوں کو اوپر اٹھائیں اور دائیں بائیں آہستگی سے موڑیں۔یہ ورزش مساج پر مشتمل ہے جسے کرنے کے بعد آپ بہت بہتر محسوس کریں گی۔ورزش کر لینے کے بعد ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا بیکنگ پائوڈر یا نمک ملا لیں،پھر اس پانی میں دونوں پیروں کو کچھ دیر کے لیے ڈبوئے رکھیں ۔اس سے پیروں کی تھکن دور ہوگی اور سکون ملے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں