1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹائپنگ کی رہنمائی

'کتب کی ٹائپنگ' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏27 اگست 2020۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ہم فورم پر ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ اردو ادب کی اچھی اچھی کتب کو ڈیجیٹائز کر کے افادۂ عام کے لیے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے جس کا نام ہے اردو لائبریری۔ جس کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔ یہاں پر مختلف فورمز کے گروپس کے دوست اردو ادب کی شاہکار کتب جس کو سکین کر کے اپلوڈ کیا گیا ہے، ان کو ٹائپ کر کے ڈیجیٹل فارمیٹ میں ا پلوڈ کرتے ہیں۔
    کتب کو ڈیجیٹل فارمیٹ یعنی ٹائپ کرکے اپلوڈ کرنے کے کئی فوائد ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ ٹائپ کیا گیا مواد سب کی رسائی میں آ جاتا ہے اور گوگل سرچ کے ذریعے اگر کوئی اردو ادب وغیرہ کے متعلقہ کچھ تلاش کرتا ہے تو یہ کتاب بھی اس تلاش میں آ جائے گی۔ کیونکہ عام پی ڈی ایف فائل جو سکین کر کے بنائی گئی ہوتی ہے۔ دراصل تصاویر پر مبنی ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ تلاش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے خاص کر اگر کتاب ضخیم ہو تو۔ جبکہ وہی کتاب اگر ٹائپ شدہ حالت میں ہو تو ایک سیکنڈ سے سے بھی کم وقت میں ہمیں ہمارا مطلوبہ مواد مل جاتا ہے۔ چاہے وہ ہمارے پاس کمپیوٹر میں محفوظ ہو یا انٹر نیٹ پر ہو۔ دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ پی ڈی ایف فائل کا سائز بہ نسبت ٹیکسٹ (ٹائپ شدہ) فائل کے بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اگر 20 ایم بی کی سکین شدہ پی ڈی ایف فائل ہو تو ٹائپ ہونے کے بعد وہ بمشکل ایک سے دو ایم بی کی رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری کافی وقت اور ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ تیسرا فائدہ کہ ہم ٹائپ شدہ کتاب میں سے مخصوص مواد تلاش کر کے با آسانی کہیں بھی کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ جبکہ سیکن شدہ کتب میں ایسا ممکن نہیں۔ پھر اردو ادب کی اچھی اچھی کتب سے تعارف ہوتا ہے اور آنے والے دور کے لیے ہمارے اردو ادب کا خزانہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔ آخر میں کم از کم میری نظر میں تو یہ فائدہ بھی بہت اچھا ہے کہ کتاب کی ٹائپنگ کے دوران چونکہ آپ ساتھ ساتھ مطالعہ بھی کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذوق کی خاطر خواہ تسکین ہوتی ہے :)
    ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا ہمارے فورم سے بھی اردو کی ترویج کے اس تعمیری کام میں شراکت ہونی چاہیے۔ کتاب کا لنک آپ کو دے دیا جائے گا۔ ٹائپ آپ اپنی آسانی کے مطابق کر سکتے ہیں۔ چاہیں تو آدھی سکرین پر کتاب کا لنک کھول لیں آدھر پر کوئی بھی ایڈیٹر جس میں آپ ٹائپ کرتے جائیں۔ صفحات کو ٹائپ کر کے الگ لڑی میں ارسال کرتے جائیں جس کا لنک بھی نیچے دے دیا جائے گا ۔ وہاں صفحات کی ٹائپنگ کے علاوہ کوئی پیغام نہ لکھیں۔ باقی صفحات کی تقسیم اور ٹائپنگ سے متعلقہ گفتگو کے لیے یہ متعلقہ لڑی موجود ہے۔
    اردو ٹائپنگ کے لیے پاک اردو انسٹالر کا لنک بھی نیچے دیا جا رہا ہے جس کی مدد سے آپ کمپیوٹر میں کہیں بھی اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔ موبائل کے لیے کوئی سا بھی اردو کی بورڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    اردو کی بورڈ کا عکس بھی ساتھ لگایا جا رہا ہے تاکہ اگر کوئی علامت یا حرف نہیں مل رہا تو آپ وہاں سے تلاش کر سکتے ہیں۔
    ٹائپنگ کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کو مد نظر رکھیں۔
    ٹائپنگ کرتے ہوئے لازمی نہیں کہ بالکل ویسے ٹائپ کرنا ہے جیسے کتاب میں لکھا گیا ہو۔ پرانی املاء میں"ہ" اور "ھ" میں فرق نہیں کیا جاتا تھا اسی طرح "ی" اور "ے" میں بھی اکثر جگہ فرق نہیں ملتا۔ لیکن اب یہ فرق کیا جاتا ہے۔
    اعراب کی ہر جگہ ضرورت نہیں جہاں بہت ضروری سمجھیں اعراب لگا دیں ورنہ رہنے دیں چاہے اصل متن میں اعراب موجود ہوں۔
    کوشش کریں اعداد و علامات مثلا کاما وغیرہ اردو کا ہی استعمال کریں۔ اسی طرح سیمی کالن "؛" کا استعمال بھی پرانی اردو میں ملتا ہےاس کی بجائے کاما کا استعمال ہی کریں۔ اسی طرح باقی علامات بھی ضروت کے مطابق اردو کی ہی استعمال کریں مثلا "۔" یعنی تکلمہ وغیرہ۔
    الفاظ میں اضافی سپیس نہ دیں۔ مطلب پاکستان اکٹھا لکھنا درست ہے جب کہ "پا" سپیس "کستا" سپیس "ن" لکھنے سے بھی پاکستان ہی نظر آئے گا لیکن کمپیوٹر اسے تین الگ الفاظ کے طور پر لے گا۔
    الفاظ کو ملا کر لکھنا کسی زمانے میں رائج تھا اب الفاظ کو الگ لکھنے کا رواج ہے تو الگ سے لکھیے چاہے اصل متن میں ملا کر لکھے گئے ہوں۔ مثلا "آجشبکو" کی بجائے "آج شب کو" اور "کہدوںگا" کی بجائے "کہہ دوں گا" لکھنا مناسب ہے۔
    کسی بھی کتاب کی ٹائپنگ کے لیے دو لڑیاں بنائی جائیں گی۔ ایک لڑی میں متعلقہ کتاب کی ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو ، صفحات کی تقسیم اور دیگر باتیں ڈسکس ہو سکیں گی۔سکین شدہ کتاب کا لنک بھی آپ کو اسی لڑی کے پہلے مراسلے میں مل جائے گا۔ جب کہ دوسری لڑی صرف ٹائپ کئے گئے صفحات پوسٹ کئے جائیں گے۔
    اب ٹائپنگ کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔ یہ آپ پر منحصر ہے۔ میں یہ طریقہ اختیار کرتا ہوں لنک اوپن سب سے پہلے تو اپنی سہولت اور فرصت کے مطابق 5،10 صفحات کا انتخاب کرتا ہوں پھر آدھی سکرین پر سکین شدہ کتاب کو رکھ لیتا ہوں اور آدھی سکرین پر کوئی بھی ایڈیٹر مثلا Wordpad یا MS Word وغیرہ اوپن کر لیتا ہوں۔ اور جو صفحہ ٹائپ کرنا ہو اس کا نمبر دے کر ٹائپ کرنا شروع کر دیتا ہوں۔ صفحہ مکمل ہونے کے بعد کچھ جگہ چھوڑ کر اگلے صفحہ اسی طرح صفحہ نمبر دے کر لکھتا ہوں۔ اور جب صفحات مکمل ہو جائیں تو ان کو متعلقہ لڑی میں پوسٹ کر دیتا ہوں۔
    آپ ایک ایک صفحہ بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یا 5،10 صفحات اکٹھے بھی۔ لیکن حروف کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں پوسٹ نہیں ہوں تو ان کو دو حصوں میں کاپی کر کے دو الگ الگ مراسلوں میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جہاں آپ ٹائپ کر رہے ہیں وہاں ساتھ ساتھ محفوظ بھی کرتے جائیے۔ تاکہ کسی مسئلے کی صورت میں آپ کی محنت ضائع نہ ہو۔
    آپ ڈائریکٹ فورم پہ بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔ یا کتاب ڈاونلوڈ کر کے بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔ ایک اور صورت جو تھوڑی تکنیکی ہے۔ وہ آواز کے ذریعے ٹائپ کرنے کی ہے۔ کمپیوٹر اور موبائل پر ایسی کئی ایپلیکشنز اور سافٹ ویئر مل جاتےہیں جو آپ آواز کو تحریر کی شکل میں منتقل کرتے ہیں۔ :)خوش قسمتی سے اب اس میں اردو زبان بھی شامل کر دی گئی ہے۔ میں نے شروع میں کچھ صفحات پر اس کا تجربہ کیا تھا۔ کافی بہتر نتیجہ رہا لیکن چونکہ پرانی کتب میں اردو کے بہت سے الفاظ ایسے ملتے ہیں جو اب متروک ہوتے جا رہے ہیں اور عام استعمال میں نہیں رہے یا دوسری زبانوں کے الفاظ ہیں تو ان الفاظ پر تھوڑی گڑ بڑ ہو جاتی ہے لفظ کچھ کا کچھ بن جاتا ہے جسے خود سے ٹائپ کرنا پڑتا ہے۔ بہر حال اس سے بھی کام ہو سکتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر کی بورڈ سے ٹائپ کرنا پسند ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق جیسے بہتر سمجھیں کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔
    نیچے کچھ لنک دے رہا ہوں۔ اردو لائبریری کا لنک ہے جہاں کتب کو ڈیجیٹائز کرنے کے پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے اور ٹائپ ہونے کے بعد کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ دوسرا لنک پاک اردو انسٹالر ہے جہاں سے آپ کمپیوٹر میں اردو ٹائپنگ کی سپورٹ شامل کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں جس کے بعد آپ کا کمپیوٹر انٹر نیٹ کے بغیر بھی اردو لکھنے کے قابل ہو جاتا ہے ساتھ میں نستعلیق اور کچھ مزید فانٹس بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد اردو لکھنے کے اصول کا لنک ہے جس میں کمپیوٹر میں اردو ٹائپنگ کرنے کا درست طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ آخر میں کی بورڈ لے آؤٹ کا لنک ہے جس میں اردو میں استعمال ہونے والے حروف اور علامات کی مکمل تفصیل موجود ہے کہ کون سی علامت یا حرف کس بٹن یا کمبینیشن سے ٹائپ ہو گا۔ اپنی آسانی کے لیے آپ کی بورڈ لے آؤٹ کو پرنٹ کر کے اپنے سامنے رکھ سکتے ہیں یا کمپیوٹر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
    امید ہے احباب اس میں شرکت کر کے اردو زبان سے محبت کا اظہار کریں گے ساتھ اپنے ذوق کی تسکین بھی کریں گے :) مزید آپ کے ذہن میں کوئی سوال یا تجویز ہو تو لکھ بھیجیے۔

    اردو لائبریری
    پاک اردو انسٹالر
    کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول
    اردو کی بورڈ لے آؤٹ

    شکریہ
     
    Last edited: ‏6 اکتوبر 2020
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں