1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال: چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ نے حریفوں کو زیر کر لیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال: چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ نے حریفوں کو زیر کر لیا
    [​IMG]

    پیرس: (ویب ڈیسک) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ نے حریفوں کو زیر کر لیا۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، چین نے حریف ٹیم ساؤتھ افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

    گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار میچ دیکھنے کو ملا۔ حریفوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ چین کی طرف سے 40 ویں منٹ کے دوران لی ینگ نے گول داغا اور ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے آخر تک یہ برتری چین کی فتح کا باعث بنی۔

    دوسرے میچ میں جاپان نے سکاٹ کو شکست دیدی۔ جاپان کی طرف سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں مانا لابوچی نے داغا تو اگلے 14 منٹ بعد یوایکا نے بھی گول کو جال کی طرف پھینک کر ٹیم کو مزید برتری دلا دی۔ اس دوران سکاٹ لینڈ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم حریف ٹیم ان کے داؤ کو ناکام بناتی رہی، سکاٹش ٹیم کی طرف سے لانا کلی لینڈ نے 88 ویں منٹ گول کیا۔ یہ میچ جاپان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

    گروپ سی میں ایک دوسرے کے مد مقابل آنے والی اٹلی اور جمیکا کی ٹیموں کا میچ ون سائیڈڈ رہا، اٹلی نے روایتی حریف کو تختہ مشق بناتے ہوئے میچ 0-5 سے جیت لیا۔ اٹلی کی طرف سے کرسٹینا نے تین بار گیند کو جال کی طرف پھینکا، اورا گولالئی نے دو گول کیئے۔

    گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کو بھی سنسنی خیز میچ کے بعد 0-1 سے پچھاڑ دیا۔ آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی تگ و دو کی تاہم دونوں ٹیمیں ناکام رہیں تاہم آخری لمحات میں انگلینڈ کی جوڈی ٹیلر نے سکور کر کے فتح کو گلے لگایا۔

    دوسری طرف اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ میچ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم کیمرون سے ٹکرائے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں