1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏29 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست

    انگلینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
    نوٹنگھم میں ٹرینٹ برج کے گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو فتح کے لیے ایک سو آٹھ رنز کا ہدف فراہم کیا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    دوسری اننگز میں انگلش اوپنرز نے ٹیم کو نواسی رنز کا آغاز فراہم کر کے اس آسان ہدف کا حصول مزید آسان بنا دیا۔
    اس سے قبل چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے اکسٹھ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اس کی پوری ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اسے انگلینڈ پر ایک سو سات رنز کی برتری ملی۔
    پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مارون سیموئلز نے ایک مرتبہ پھر جم کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور چھہتر رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سیموئلز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔
    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے کامیاب بولر جیمز اینڈرسن اور ٹم بریسنن رہے جنہوں نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنن نے پہلی اننگز میں بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
    اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا کپتان سیمی اور سیموئلز کی سنچریوں کی بدولت تین سو ستر رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو اٹھائیس رنز سکور کیے تھے جن میں کپتان سٹراس کے ایک سو اکتالیس رنز سب سے نمایاں تھے۔
    ویسٹ انڈیز کی ٹیم: باراتھ، پاول، ایڈورڈز، ڈیرن براوو، چندرپال، سیمیول، رام دین، ڈیرن سیمی، شلنگ ڈن، روچ اور رامپال۔
    انگلینڈ کی ٹیم: ایلسٹر کک، اینڈریو سٹراس، جانتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، بیل، بیر سٹو، پرایور، بریسنن، براڈ، سوان اور اینڈرسن۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں