1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ 7 غذائیں جنہیں کبھی کچّا نہیں کھانا چاہئے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وہ 7 غذائیں جنہیں کبھی کچّا نہیں کھانا چاہئے
    upload_2019-10-24_1-48-51.jpeg
    اکثر ہم کچھ غذائیں کچی ہی کھا لیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اس سے ہمیں نقصان بھی ہوسکتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند پسندیدہ غذائیں ایسی ہیں جنھیں خام حالت یا کچا کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کچے دودھ میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو پیٹ کیلئے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ انڈے بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا انڈوں کو ٹھیک طرح سے پکانا ہی بیماری سے بچنے کی کنجی ہے، ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہو۔
    upload_2019-10-24_1-49-56.jpeg
    گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی جزو ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرتا ہے، کچی گاجر کے مقابلے میں اسے پکانے کے بعد یہ جزو جسم کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کچے یا ادھ پکے بینگن جسم میں جاکر کیلشیم کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے قے، پیٹ میں درد اور غشی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
    upload_2019-10-24_1-50-48.jpeg
    آلو کو کبھی کچا نہ کھائیں، کچے آلو میں زہریلا مواد موجود ہوتا ہے جو پیٹ پھولنے، فوڈ پوائزننگ اور دیگر پیٹ کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ کچے زیتون کو کھانا بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، مشروم جب بھی کھائیں تو انہیں پکا کر، ابال کر یا بھون کر ہی کھائیں۔
    upload_2019-10-24_1-51-49.jpeg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں