1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ گیارہ اوقات جب کوئی بھی دعا کی جائے تو قبول ہوجاتی ہے

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏22 اپریل 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    وہ گیارہ اوقات جب کوئی بھی دعا کی جائے تو قبول ہوجاتی ہے
    19 اپریل 2018

    اکثر لوگ دعا کرتے اور اسکے قبول نہ ہونے پر پریشان بھی ہوتے ہیں حالانکہ کسی کی دعا رد نہیں ہوتی۔ اسکی قبولیت کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ سورہ البقرہ میں اللہ تعالٰی کا فرمان ہے

    جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے۔“

    احادیث مبارکہ میں دعا کی قبولیت کے کئی اوقات کا ذکر کیا گیا ہے کہ مسلمان ان اوقات میں دعا کریں تو قبول ہوتی ہے، ان میں سے چند اوقات کا یہاں ذکر کر رہا ہوں۔

    حضرت ابوہریرہ ؓسے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ انسان اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، اس لئے
    (سجدے میں) دعاء کثرت سے کیا کرو۔

    حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں۔ ایک اذان کے وقت، دوسرے بارش کے وقت۔

    حضرت انس بن مالک ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی۔ لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ ! پھر ہم اس وقت کیا دعا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی عافیت مانگا کرو۔


    حضرت ابوہریرہ ہے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہو جائے گی تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ جب امام غیر المغضوب علیھم و لا الضالین کہے تو تم آمین کہو اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا۔

    حضرت ابوامامہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد مانگی جانے والی (دعا)۔

    حضرت عمران بن حصین ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھے اسے چاہئے کہ اللہ سے سوال کرے اس لئے کہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھ کر لوگوں سے سوال کریں گے۔

    ابوہریرہ ؓروایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور اس ساعت میں جو چیز بھی اللہ سے مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کرتا ہے، اور اپنے ہاتھوں سے اس ساعت کی کمی کی طرف اشارہ کیا، یعنی وہ وقت بہت چھوٹا ہوتا ہے ۔


    روایت ہے کہ سحر و افطار کے دو وقتوں میں کی جانے والی دعا قبول ہوتی ہے۔

    حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ رات میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اس وقت جو مسلمان بندہ بھی اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرمائیں گے۔

    حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہ پوری ہوتی ہے۔

    پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں۔ ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    peerabunauman@gmail.com

    شکریہ روزنامہ پاکستان

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں