1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مونا, ‏18 اگست 2010۔

  1. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
    اتنا ہی زندگی کا خسارہ ہے اور بس

    کیسے کہوں کہ اُس کا ارادہ بدل گیا
    سچ تو یہی ہے اُس نے پکارا ہے اور بس

    دنیا کو اِس میں درد کی شدت کہاں ملے
    آنکھوں سے ٹوٹتا ہوا تارا ہے اور بس

    لفظوں میں دردِ ہجر کو محسوس کر کے دیکھ
    کہنے کو میں نے وقت گزارا ہے اور بس

    اب ان میں کوئی خواب سجانے نہیں مجھے
    آنکھوں کو انتظار تمہارا ہے اور بس

    میں نے کہا کہ خواب میں دیکھی ہیں بارشیں
    اس نے کہا کہ ایک اشارہ ہے اور بس
     
    dr zia نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    واہ بہت خوب مونا جی خوبصورت کلام شئیر کرنے کا اور اتنا نمایاں لکھنے کا اب ہارون بھائی یقینا پڑھ سکیں گے

    امید ھے آپ یہ سلسلہ جاری رکھیں گی
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    بہت خوب مونا جی،!!!!
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    شکریہ مونا اتنا خوبصورت کلام شیئر کیا آپ نے ۔ ہر شعر کے ساتھ مجھے بھی اسی انداز میں کہا گیا کوئی اور شعر یاد آتا رہا۔ یہاں نہیں لکھوں گا ورنہ ھارون بھائی کان کھینچھیں گے۔ جو کہ میری شاعری کے دشمن ہیں اور مجھے شاعر سے دوبارہ انسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جیتی رہیں اور خوش رہیں۔
     
  5. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    شکرئہ

    انشااللہ


    ہارون بھائی یقینا پڑھ سکیں گے

    مطلب وہ ناراض نھں ھہئن
     
  6. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس



    شکریہیہ ھارون بھائی اتنے ظالم کیون ھیں

    کوی بتاے گا؟
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    ہارون بھائی ہر گز ظالم نہیں ھیں مونا جی ، بلال جی کے پاس تو نہ لکھنے کے ہزاروں بہانے ھیں آپ کن کی باتوں میں‌آ گئی ھیں
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    آپ کی غلط فہمی دور کرنے کے لئے اب مجھے لکھنا پڑے گا۔ میں نے لکھا تھا کہ ہر شعر پر مجھے بھی کوئی شعر یاد آتا رہا اب سنانے لگا ہوں بھگتیں۔

    وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
    اتنا ہی زندگی کا خسارہ ہے اور بس
    -
    حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارہ ہے
    تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے



    کیسے کہوں کہ اُس کا ارادہ بدل گیا
    سچ تو یہی ہے اُس نے پکارا ہے اور بس
    -
    کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی


    دنیا کو اِس میں درد کی شدت کہاں ملے
    آنکھوں سے ٹوٹتا ہوا تارا ہے اور بس
    -
    تیری دلدار نگاہوں کا سہارا پا کر
    میری پلکوں پہ چمکتے ہوئے جگنو آئے


    لفظوں میں دردِ ہجر کو محسوس کر کے دیکھ
    کہنے کو میں نے وقت گزارا ہے اور بس
    -
    کچھ لئے بھی اس نے مجھے درد دیئے ہیں
    وہ جانتا ہے درد مجھے راس بہت ہے


    اب ان میں کوئی خواب سجانے نہیں مجھے
    آنکھوں کو انتظار تمہارا ہے اور بس
    -
    آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چبھیں گے
    یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لئے ہیں


    میں نے کہا کہ خواب میں دیکھی ہیں بارشیں
    اس نے کہا کہ ایک اشارہ ہے اور بس
    -
    اس خواب کو تعبیر کی صورت نہ دکھانا
    سیلابِ رواں ساتھ ہی لے جائے گا تم کو


    یہ آخری شعر میرا اپنا ہے اور ابھی ابھی آمد ہوئی ہے۔ :warzish:
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    :a172: ۔
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    واہ بہت خوب ملک بلال بہت عمدہ

    پڑھ لیا اور بھگت بھی لیا اب خوش ، بلکہ داد بھی دے ڈالی
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    مونا کی لڑی میں ملک بلال کو داد ۔۔۔۔ یعنی پرائی شادی میں‌عبداللہ دیوانہ۔ شکریہ خوشی
     
  12. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس


    boht talent hai bila ap main
    keeps sharing
    haroon bahi se zamant kabelez giraftari kerwa leeti hoon

    aj maery bhi kaan khenchy jayan gai
    eng ki wajah se
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    کاش یہ ٹیلنٹ کسی اور کو بھی نظر آ جائے ۔ کیا کیا جائے زمانے قدر تب کرتا ہے جب بندہ نہیں رہتا۔ اردو لکھنے کی کوشش کیا کیجیے کچھ مشکل نہیں ہے جیسی بھی لکھی جاتی ہے لکھیں۔ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گی۔ ایک اور آپشن ہے آپ کے لئے مارکیٹ سے اردو کے حروف والا کی بورڈ بھی ملتا ہے۔ جس پر انگلش کے ساتھ ساتھ اردو کے حروف بھی چھپے ہوتے ہیں۔ اس کا انتظام کر لیں کافی آسانی ہو جائے گی آپ کو۔
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    اب ایسی بھی پرائی نہیں
     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    آج کل اپنے پرائے سب ایک سے لگتے ہیں۔
     
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس

    :152::133::takar:
    :hathora::hathora::hathora:
    اردو نہیں تو کم از کم انگلش ہی ٹھیک سے لکھ لیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں