1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ ستارہ ساز آنکھیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از دانی, ‏1 فروری 2009۔

  1. دانی
    آف لائن

    دانی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ ستارہ ساز آنکھیں

    وہ ستارہ ساز آنکھیں
    مجھے دور سے جو دیکھیں
    تو مرے بدن میں جاگے
    کسی روشنی کی خواہش
    کسی آرزو کا جادو
    کسی حسن کی تمنا
    کسی عشق کا تقاضا

    مرے بےقرار دل کو
    بڑی خامشی سے چھو لے
    کوئی نرم رو اداسی
    کوئی موج زندگی کی
    کوئی لہر سر خوشی کی
    کوئی خوش گوار جھونکا

    اسی آسماں کے نیچے
    اسی بے کراں خلا میں
    کہیں ایک سرزمیں ہے
    جو تہی رہی نمی سے
    رہی روشنی سے عاری
    رہی دور زندگی سے
    نہیں کوئی اس کا سورج
    نہ کوئی مدار اس کا

    اسی گمشدہ خلا سے
    کسی منزل خبر کو
    کسی نیند کے سفر میں
    کسی خواب مختصر میں
    کبھی یوں ہی بے ارادہ
    کبھی یوں ہی اک نظر میں
    جو کیا کوئی اشارہ
    وہ ستارہ ساز آنکھیں
    مجھے کر گئیں ستارہ​
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب اچھا کلام ھے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دانی بھائی ۔
    آپ نے اچھا کلام ہم تک پہنچایا۔
    شکریہ قبول کیجئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں