1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے-

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏2 اگست 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

    حمد باری تعالٰی


    وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے
    جو روح جسموں میں ڈالتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    وہ جس کی حکمت کی سرفرازی، وہ جس کی قدرت کی کارسازی
    ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    وہ بے حقیقت سا ایک دانہ، جو آب و گِل میں تھا مٹنے والا
    جو اُس میں کونپل نکالتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    الگ الگ سب کے رنگ و خصلت، جدا جدا سب کے قدّو قامت
    جو سارے چہرے تراشتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    ہے علم میں جس کے ذرّہ ذرّہ، گرفت میں جس کی ہے زمانہ
    جو دل کے بھیدوں کو جانتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    وہ جس نے دی مختلف زبانیں، تخیل و عقل کی اُڑانیں
    جو کشتیء فن کا ناخدا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    کوئی تو ہے جو ہے سب سے اول، کوئی تو ہے جو ہے سب سے آخر
    جو ابتدا ہے جو انتہا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    مصیبت و درد و رنج و غم میں، حیات کے سارے پیچ و خم میں
    تو جس کو راغب، پکارتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے-

    زینب صاحبہ:اسلام علیکم
    آپ کی حمد نظر سے گزری آپ کی عمیق سوچ کا اندازہ ہوا۔ ماشاءاللہ۔
    علم و ہنر کا سفر جاری رکھیں کہ یہی انسانیت کی معراج ہے۔
    مجھے یہ شعر زیادہ دل کو لگا:

    وہ بے حقیقت سا ایک دانہ، جو آب و گِل میں تھا مٹنے والا
    جو اُس میں کونپل نکالتا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے

    خوش رہیں
     
  3. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: وہی جو خالق جہاں کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے-

    سبحان اللہ تعالی ۔ بہت خوب حمدیہ کلام ۔ ماشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں