1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وٹامن اے کی افادیت ..... وردہ بلوچ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وٹامن اے کی افادیت ..... وردہ بلوچ


    وٹامن اے جسمانی افعال کے لیے بہت اہم ہے۔ اس سے خلیوں کی افزائش درست طور پر ہوتی ہے۔ یہ وٹامن تولید اور نشوونما کے عمل میں ضروری خیال کیا جاتا ہے۔ اس سے نظر اچھی رہتی ہے اور قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ یہ جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

    وٹامن اے کی کمی اندھے پن اور وائرل انفیکشن کے امکان کو بڑھاتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں بچوںمیں اندھے پن کا ایک بڑا سبب وٹامن اے کی کمی ہے۔

    دوسری طرف وٹامن اے کا ضرورت سے زیادہ استعمال جوائنڈس، متلی، بھوک میں کمی، قے اور بالوں کے گرنے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔

    انسانوں کیلئے وٹامن اے دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک کو پرفارمڈ وٹامن اے اور دوسرے کو کیروٹینائیڈز کہتے ہیں۔

    کیروٹینائیڈز، جیسا کہ بیٹا کیروٹین، پودوں سے حاصل ہونے والی غذا میں پائے جاتے ہیں اور جسم انہیں وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔

    پرفارمڈ وٹامن اے جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذریعہ جگر، گوشت، مچھلی اور ڈیری ہیں۔ کیروٹینائیڈز کی طرح پرفارمڈ وٹامن اے کو بھی انجذاب کیلئے نظام انہضام کی ضرورت ہوتی ہے۔ خال خال سہی لیکن ایسا ہوتا ہے کہ چند لوگوں کا جسم کیروٹینائیڈز کو وٹامن اے میں تبدیل نہیں کر پاتا۔ انہیں جانوروں سے حاصل ہونے والی غذا یا سپلی منٹس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کن جانوروں میں یا جانوروں کے کن حصوں میں وٹامن اے زیادہ ہوتا ہے۔ وٹامن اے سے بھرپور اور آسانی سے دستیاب غذاؤں میں شامل ہیں؛

    شکرقندی، گاجر، مچھلی (ٹونا)، سرمائی کدو ، گہرے سبز رنگ والی سبزیاں (جیسے پالک)، خربوزہ ، سلاد پتا، شملہ مرچ، گلابی گریپ فروٹ اور بروکولی۔ وٹامن اے آنکھوں کی بیرونی سطح، غشا مخاطی، سانس، بَول اور آنتوں کے راستوں کی صحت کے علاوہ انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ وٹامن اے قوت مدافعت کے نظام کو ریگولیٹ کرتا ہے اور انفیکشن سے لڑنے والے خون کے سفید خلیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے سرطان کی کئی اقسام سے بچاؤ میں معاون ہیں۔ اس معاونت کا سبب سبزیوں سے حاصل ہونے والا وٹامن اے ہے نہ کہ سپلی منٹ سے حاصل ہونے والا وٹامن اے۔

    پٹھوں کے انحطاط میں آکسیڈیٹو دباؤ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن اے، لوٹین اور زیاکسانتھین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو پٹھوں کے انحطاط کو روکتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔

    بچوں میں وٹامن اے کی کمی ترقی پذیر ممالک میں عام ہے۔ بچوں کی نشوونما میں وٹامن اے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ایک جسمانی خلل سیسٹک فبروسسکہلاتا ہے جس سے چکنائی کو مناسب انداز میں جذب کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ وٹامن اے چکنائی کے ذریعے جذب ہوتی ہے۔ جب چکنائی جذب نہیں ہوتی تو وٹامن اے کی کمی ہو جاتی ہے۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں