1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ووہان اوپن ٹینس:آرینا سبالینکا کی مسلسل دوسری ٹائٹل فتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ووہان اوپن ٹینس:آرینا سبالینکا کی مسلسل دوسری ٹائٹل فتح
    [​IMG]
    الیسن رسکے کو فائنل میں شکست،تاشقند اوپن ٹینس کی ٹرافی الیسن فان اٹوانک کے نام ووہان،تاشقند(سپورٹس ڈیسک)چین میں کھیلے گئے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آرینا سبالینکانے امریکا کی الیسن رسکے کو چھ،تین ،تین،چھ اور چھ،ایک سے مات دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے والی اولین پلیئر بن گئیں۔21سالہ پلیئر نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو بھی جوائن کرلیا ہے جو دو مرتبہ ووہان اوپن کی ٹرافی جیت چکی ہیں۔ازبکستان میں کھیلے گئے تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نمبر تین سیڈبیلجیئم کی الیسن فان اٹوانک نے نمبر آٹھ سیڈ رومانیہ کی سورانا کرسٹی کو چھ،دو،چار،چھ اور چھ،چار سے ہرا کر سیزن کا دوسرا اور کیریئر کا چوتھا ٹائٹل جیت لیا۔سورانا کرسٹی گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد اس ٹورنامنٹ کی دوسری ٹرافی نہ جیت سکیں جن کو اپنے کیریئر میں کوئی اور ایونٹ جیتنے کا موقع نہیں ملا جبکہ انہوں نے اپنا آخری فائنل چھ سال قبل ٹورنٹو میں سرینا ولیمز کیخلاف کھیلا تھا۔چین میں جاری چینگڈو اوپن کا فائنل سپین کے پابلو کیرینو بسٹا اور قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل مرحلے میں پابلو کیرینو بسٹا نے نمبر آٹھ سیڈ کینیڈین حریف ڈینس شاپووالوف کو چھ،تین اور چھ،چار سے مات دی جبکہ الیگزینڈر ببلک نے جنوبی افریقہ کے لائیڈ ہیرس کو سات،چھ اور چھ،چار سے زیر کیا۔چین میں جاری زہوہائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل نمبر سات سیڈ آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار اور فرانس کے ایڈریان منارینو کے درمیان ہوگا جنہوں نے سپینش حریفوں رابرٹو بوٹسٹا اگٹ اور البرٹ راموس ونولاس کو ہرا دیا​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں