1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ووٹ کو عزت دو

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ووٹ کو عزت دو

    ابھی تک تو نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بری طرح فلاپ ہوا ہے ، پی ڈی ایم کے جنازے کی اصل وجہ بھی نواز شریف کا بیانیہ ہی ہے کیونکہ پی ڈی ایم نواز شریف کے بنانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تھی۔ اس لیے پیپلز پارٹی اور باقی اتحادیوں کا رویہ بھی تبدیل ہوچکا ہے اب ن لیگ کو بھی لگ رہا ہے کہ ن لیگ کی ناکامی کی اصل وجہ نوازشریف کا بیانیہ ہی ہے، اب ن لیگ خود بھی نواز شریف کے بیانیے سے خود کو الگ کر رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جو بائی الیکشن کی سیٹیں اپوزیشن جیتی ہے یہ سب سیٹیں اپوزیشن کی جیتی ہوئی تھیں اس میں اپوزیشن کا نواز شریف کے بینانیے کی وجہ سے ووٹ بینک کم ہوا ہے ،لوگ اگر حکومت سے مہنگائی کی وجہ سے تنگ ہیں تو دوسری طرف لوگ اپوزیشن سے بھی خوش نہیں ہیں ۔اپوزیشن نےجو حکومت مخالف تحریک چلائی ہے دراصل وہ تحریک ادارے مخالف تھی۔ لوگوں نے پی ڈی ایم کی ادارے مخالف تحریک کو مسترد کردیا، اس کی وجہ سے اپوزیشن کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی دھرے کا دھرا رہ گیا ہے۔ رہی سہی ” ووٹ کو عزت دو” کی کسر سینیٹ کے الیکشن نے نکال دی ہے۔ جس طرح سینیٹ کے الیکشن میں بازار لگانے کی کوشش کی گئی ہے اپوزیشن کو جس طرح حکومت نے سینیٹ الیکشن میں ذلیل کیا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں