1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ومبلڈن اوپن ٹینس : اعصام الحق مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں داخل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏3 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ومبلڈن اوپن ٹینس : اعصام الحق مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں داخل
    لندن (سپورٹس ڈیسک+اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے زمبابوے کی جوڑی دار کارا بلیک ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ میں کھیلے جا رہے سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں مکسڈ ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں تیسرے راﺅنڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے زمبابوے کی جوڑی دار کارا بلیک نے بآسانی دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے راﺅنڈ میں انکی حریف جوڑی کسی وجہ سے مقابلے کے لئے نہ آ سکی اور انکو غیرحاضر جوڑی کے خلاف بائی مل گئی۔ دوسرے راﺅنڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے زمبابوے کی جوڑی دار کارا بلیک کا مقابلہ جرمنی کی سابین لیسیکی اور باہاماس کے مارک ناولز سے ہوگا۔ بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اور امریکہ کی لیزل ہوبر پر مشتمل سکستھ سیڈ جوڑی ویمنز ڈبلز کے تیسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا نے چینی نالی اور جرمنی کی سبین لیسیکی نے ایسٹونیا کی کایا کنینپی کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کی مارین برٹولی بھی امریکی سولین سٹیفنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انگلینڈ میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں راڈونسکا نے نالی کو سات پانچ، چار چھ اور چھ دو سے ہرایا۔ جرمن سبین لیسیکی نے ایسٹونیا کی کنیپی کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔ فرانس کی مارین برٹولی نے امریکی سٹیفنز کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں