1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وفاقی حکومت بتائے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کیلیے کیا اقدامات کیے، لاہور ہائیکورٹ

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Feb 5, 2019.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق حکومت سے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
    لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا اور حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ میرٹ پر تفتیش کریں اور تمام تر شواہد اکٹھے کر کے رپورٹ مرتب کریں جب کہ مقتولین کے ورثا جو شواہد دینا چاہیں جے آئی ٹی انہیں ریکارڈ پر لائے۔
    لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے استفسار کیا کہ وہ جواب جمع کرائے کہ اس کی طرف سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت دی۔
    واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
     

Share This Page