1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیر اعظم عمران سعودی ولی عہد کاخود استقبال کریں گے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گےجب کہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان17فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے۔
    سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کے وفود بھی پاکستان آرہے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اہم کردار اداکررہے ہیں، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ تمام سیکیورٹی امور کو دیکھ رہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں