1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ...دورے ۔۔ محمد عمران اسلم

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ...دورے ۔۔ محمد عمران اسلم

    سخی سرور ، رونگھن زین اور بارتھی بھی شامل

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سخی سرور کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج ، 13 دروں پر آبی ذخیرے بنانے کا اعلان ، 125 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پنجاب کے ہرضلع ، ہر تحصیل ،ہر شہر حتیٰ کہ ہر قصبہ اور ہر دیہات کی یکساں ترقی کا وژن رکھتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں اگر سب شریک نہ ہوں تو ترقی کا سفر ادھور ا رہتا ہے اور کبھی منزل نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گذشتہ روز پنجاب اور بلوچستان کی سرحد کے قریب واقع تاریخی شہر کا دورہ کیا جو معروف روحانی شخصیت حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒسے منسوب ہے ۔ خوش عقیدہ لوگوں کیلئے دربار سخی سرور گویا مرجع الخلائق ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور آمد کے فوراََ بعد حضرت سید احمد سلطان سخی سرور کے مزار پر حاضری کے لئے پہنچے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور تاج پوشی بھی کی ،فاتحہ خوانی کی ۔ عوام کی فلاح و بہبوداور ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے لئے خاص طو رپر دعا کی ۔ وزیر اعلیٰ کو اجرک اور روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی ۔ دربار سخی سرورؒ کی تعمیر و توسیع اور تزئین وآرائش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر دربار سخی سرور سے ملحق پناہ گاہ اور لنگر خانے کا بھی باقاعدہ آغاز کردیاگیا ۔ لنگر خانے میں زائرین کے لئے نہ صرف قیام بلکہ معروف صنعتکار اور صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال الدین رومی کی معاونت سے کیا گیا۔دربار میں آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو عمدہ کھانا پیش کیاجاتا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے دور دراز علاقو ں فاضلہ کچھ اور واہوا میں بھی صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی معاونت سے لنگر خانوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جہاں نہ صرف ڈیرہ غازی خان ڈویژن بلکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے مسافروں کو عمدہ کھانا پیش کیاجاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات میں لنگر خانوں کا سلسلہ مزید بِڑھانے پر اتفاق کیا اور اسے تاجر برادری کی طرف سے احسن اقدام قرار دیا ۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سخی سرورکے دورہ پر پہنچے تومزار کے اردگرد کی تنگ گلیوں سے گذرتے ہوئے وہاں کھڑے شہریوں نے پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا ۔مختلف گلیوں اور راستوں پر موجود افراد کے والہانہ جذبات کا وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ نے مسائل پیش کرنے والے شہریوں کی درخواستیں وصول کرکے اپنے عملے کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سخی سرور شہر کی صدیوں پرانی تاریخ میں کسی حکمران ، وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ نے اس روحانی مرکز تک آنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ یہی وجہ ہے کہ سخی سرور کے پرسکون قصبے میں یہ دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی خوشی اور اظہار مسرت کے جذبات دیدنی تھے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دربار سخی سرور سے نکل کر پنڈال کی طرف آئے تو راستے میں کھڑے لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سخی سرور میں ارکان اسمبلی ، پی ٹی آئی عہدیداروں ، کارکنوں، معززین ، عمائدین اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کی۔وزیر اعلیٰ نے سخی سرور میں قبائلی عمائدین سے بلوچ روایات کے مطابق ’’حال احوال‘‘ کیا۔ معززین علاقہ اور عمائدین نے سخی سرورؒ اور گردونواح کے مسائل ، ضروریات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے تجاویز اور مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے معززین علاقہ سے بلوچی اورسرائیکی میں خطاب کیا اور سخی سرورؒ کے لئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سخی سرور کے لوگوں کے مسائل حل اورضروریا ت پوری کریں گے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچستان سے آنے والے رودکوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے 13 دروں پر آبی ذخیرے بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کے لئے125 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے ، پہلے ڈیم پر جون میں کام شروع ہو گا۔ سخی سرور ہسپتال کو 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ سخی سرور کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں تمام ترطبی سہولیات فراہم کریں گے ۔بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔علاقے میں نئے تھانے بنائیں گے اور پولیس کو نئی گاڑیاں بھی دیں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قبائلیوں اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے قانون کے مطابق رعایت دینے اور ہارڈ ایریا کے اساتذہ کی مقامی سکولوں میں بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میں رعایت کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاکہ فورٹ منرو ٹورسٹ ریزارٹ بنایاجائے گا اور کیڈٹ کالج فورٹ منرو کوایک ارب روپے کی لاگت مکمل کیاجائے گا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے مطالبے پر رونگھن تا سخی سرور روڈ سے منسلک تمام قبائلی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سخی سرور، رونگھن اور بارتھی سمیت کوہ سلیمان کے علاقوں میں بجلی کے منصوبے 17 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔قبائلی علاقوں کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں کو سڑکوں کے ذریعے ملایا جائیگا۔سخی سرور، رونگھن ، بارتھی اور تمن قیصرانی سے بلوچستان تک سڑک کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔بیواٹے سے کھرڑ بزدار تک سڑک کی تعمیر کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں ۔فورٹ منرو تا کھرڑ بزدار تک سڑک بننے سے علاقے کے عوام کو آسانی ہو گی ۔سخی سرور میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو 1122 سنٹر بنایا جائے گا۔کوہ سلیمان کے علاقوں میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لئے 4 ایمبولینسیں فراہم کریں گے۔ڈیرہ غازی خان کے دور دراز علاقوں کے لئے لائیوسٹاک موبائل کلینک اور ڈسپنسریاں بھی قائم کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منروواٹر سپلائی سکیم کے لئے ساڑھے 5 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایاکہ سخی سرور سمیت ڈیرہ غازی خان کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کیئر کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ قبائلی عمائدین نے کیڈٹ کالج اور ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ منظور ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

    سخی سرور میں کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کیلئے چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کے لئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ محکمہ آبپاشی پنجاب حکومت اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ واٹر اینڈ ایگریکلچر نیسپاک کے سربراہ تجمل شاہ اور پنجاب بیراجز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز کاشف نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی جائے گی۔ڈیمز کی تعمیر کے لئے جدید ترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال کی جائے گی۔ ان ڈیمز کی تعمیر سے منگلا اور تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی سٹور کرنے کی استعداد حاصل ہوسکے گی۔ پہلے ڈیم کی تعمیر کے لئے پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا۔ چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیم بننے سے 2 لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی کو آبپاشی کے لئے پانی میسر ہوگا۔ڈیرہ غازی خان اورر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔رودکوہی سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔ ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ،جلیبی موڑ،کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخیرے بنائیں گے۔ جدید ڈیزائن کی وجہ سے آ بی ذخیروں میں سلٹ خودبخود کم ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سخی سرور سے واپسی پر کوہ سلیمان کے علاقے رونگھن میں ہاتھ ہلاتے قبائلیوں کو دیکھ کر ہیلی کاپٹر سڑک پر اتروا لیا اور وہاں موجود لوگوں سے حال احوال دریافت کیا ۔ قبائلی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھے ۔ بعدازاں انہوں نے کوہ سلیان کے علاقے زین اور بارتھی کا بھی دورہ کیا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار زین میں مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے اور قبائلی لوگوں سے بلوچی زبان میں گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے۔ قبائلی لوگوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بارتھی پہنچے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس تھانے کا دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تھانے میں اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل پوچھے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نادرارجسٹریشن و اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں سیاحتی پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو 1122سنٹر بھی دیکھا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے آیا ہوں اور قسمت بدل کر دکھاؤں گا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے ۔ یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا ۔





     
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سخی سرور روانگی سے قبل ہیلی پیڈ کی طرف جاتے ہوئے اچانک ڈیرہ غازی خان کے زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیااورسردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔حکام نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے ۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اس انسٹی ٹیوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ علاج معالجے کی سہولتیں ملیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور میں خود ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جاکر جائزہ لیتا ہوں اور تعمیراتی کام کو چیک کرتا ہوں ۔ بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس انسٹی ٹیوٹ میں علاج کرا سکیں گے ۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مقررہ وقت میں مکمل ہو گا ۔
    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں دربار حضرت سیداحمد سلطان سخی سرورؒ پر لنگر خانے کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔ واہوا اور فاضلہ کچھ میں بھی خواجہ جلال الدین رومی نادار افراد اور مسافروں کو کھانے کی فراہمی میں معاونت کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لنگر خانے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒکے مزار پر آنے والے مہمانوں کی میزبانی ہمارا شرف ہے ۔ لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایاجا رہا ہے۔پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کیلئے لنگرخانے کھولے جا رہے ہیں ۔ نادار، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے۔سابق حکومتوں نے کبھی کمزور طبقے کی فلاح کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں۔کھانا کھلانا سنت نبویﷺ بھی ہے اور ہماری روایات میں بھی شامل ہے۔تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے۔سڑکوں ، فٹ پاتھوں اور پارکوں میں سونے والے مسافروں کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی ۔
    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی اراکین نے ملاقات کی اور اپنی تجاویز ، مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قابل عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں