1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم کی تنقید کا جواب، ن لیگ نے ایئرایمبولنس کے اندر کی تصاویر جاری کردیں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم کی تنقید کا جواب، ن لیگ نے ایئرایمبولنس کے اندر کی تصاویر جاری کردیں
    نواز شریف نے لندن کے لئے ائیر ایمبولینس پر سفر کیا یا شاہی طیارے میں؟ مسلم لیگ ن نے ایئر ایمبولنس کی اندر کی تصاویر جاری کردیں۔ احسن اقبال نے وزیراعظم کو ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ قرار دیدیا۔
    سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے لندن لے جانے والی ائیر ایمبولنس کو حکومتی حلقوں کی جانب سے شاہی طیارہ قرار دینے پر مسلم لیگ ن نے ائیر ایمبولینس کے اندر کی تصاویر جاری کر دی ہیں جس میں طبی ضرورتوں کے مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب سہولتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کو ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘ آپ نے ائیر ایمبولنس کا ایک حصہ دیکھا، دوسرا حصہ اپ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں