1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم کل آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏10 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈ سے ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آخری بیل آؤٹ پیکیج ہو۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں، ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے، ہمیں ایسی ڈیل چاہیے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں