1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم کا طاہرالقادری کو فون؛ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی فراہمی کےعزم کا اعادہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏27 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو عہدوں سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے، قانون کی بالادستی کیلئے وزیراعظم پاکستان کا ویژن قابل تحسین ہے، انصاف کی امید دلانے پر وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں