1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم عمران خان پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏18 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم عمران خان آج پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، آج 2 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ، دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم قیام کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی ہوں گے جو اپنے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا وزیر اعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے، وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری بھی دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا استقبال کریں گے، وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں