1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرآج دبئی روانہ ہوں گے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏10 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔
    وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر آج دبئی روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ آئی ایم چیف سے ملیں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوگی۔
    وزیراعظم عمران خان اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر برائے میری ٹائم امور اور معاون خصوصی برائے تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
    فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل آؤٹ پیکج چاہتاہے، ایسی شرائط نہیں چاہیئں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں