1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وزارت پانی و بجلی کی طرف سے خوشخبری ۔ ۔ لوڈ شیدنگ کے بارے بیداری شعور مہم

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by محمداکرم, Jun 25, 2011.

  1. محمداکرم
    Offline

    محمداکرم ممبر

    Joined:
    May 11, 2011
    Messages:
    575
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    وزارت پانی و بجلی کی طرف سے
    پاکستانی عوام کیلئے *********** تازہ بتازہ
    ***** خوشخبری ***** خوشخبری ***** خوشخبری

    :86::201::201::201::86:

    آج تک عوام الناس کو یہ بتا کر گمراہ کیا جاتا رہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ بہت بُری چیز ہے ، اس کی وجہ سے ہر طرف اندھیروں کا راج ہوتا ہے، زندگی عذاب بن جاتی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوتا ہے، صنعتیں بند ہوجاتی ہیں، معیشت تباہ ہوجاتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ

    مگر گھبرائیے نہیں ، ہمارے قابل اور "محب وطن" حکمرانوں نے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر لیا ہے، اور وہ اس طرح کہ "عوامی شعور کی بیداری" کیلئے اب وزارت پانی و بجلی معصوم اور بھولے بھالے عوام الناس کو لوڈشیڈنگ کے بارے میں پائے جانیوالے گمراہی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے باقاعدہ مہم شروع کرے گی۔ انکو بتایا جائے گا کہ آج تک وہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار رہے ہیں ، جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تو فائدے ہی فائدے ہیں۔ تو سنئے اور سر دھنئے:


    لوڈ شیدنگ کے فضائل و برکات
    * روزگار کے مواقع کم نہیں بلکہ زیادہ: جنریٹر، یوپی ایس، دستی پنکھے، موم بتیاں ٹھنڈے مشروبات، لسی ،ستو وغیرہ وغیرہ جیسی کئی مصنوعات کے کاروبار میں اضافہ، اور اسکے نتیجے میں قومی معیشت کو ترقی ملنے کے روشن امکانات !!!
    * موبائل چارج نہ ہونے کی وجہ سے بیلنس کی شاندار بچت، ساتھ ہی ساتھ فضولیات میں پڑجانے کے گناہ سے حفاظت !!!
    * ٹی وی / کیبل نہ دیکھ سکنے کی وجہ سے بھی گناہوں سے شاندار حفاظت !!!
    * کم استعمال کی وجہ سے بجلی کے بل میں نمایاں کمی اور اسطرح سے دوسری ضروریات کیلئے زیادہ رقم مہیا ہونے کی سہولت !!!
    * بجلی کے نہ ہونے پر صابر ہونے اور حرف شکایت زبان پر نہ لانے کی وجہ سے جنت میں جانے کے امکانات میں اضافہ !!! ۔ ۔ ۔ کیونکہ "اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے"
    * طویل انتظار کے بعد تھوڑی دیر کیلئے، بجلی کے واپس آنے کی خوشی پر اللہ کا شکر ادا کریں تو اللہ تعالی کے شکر گذار بندوں کی لسٹ میں شامل ہوکر جنت میں داخلے کے امکانات اور بھی زیادہ روشن ۔ ۔ ۔ واہ کیا بات ہے لوڈ شیڈنگ کی !!!

    Happy Load shedding - Happy Pakistan​
    :176::176::176:
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزارت پانی و بجلی کی طرف سے خوشخبری ۔ ۔ لوڈ شیدنگ کے بارے بیداری شعور مہم

    میرا خیال ہے کہ مدرز ڈے ، فادرز ڈے اور دیگر ایویں ڈیز کی طرح ہیپی لوڈ شیڈنگ ڈے بھی ہونا چاہئے
    :n_great:
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزارت پانی و بجلی کی طرف سے خوشخبری ۔ ۔ لوڈ شیدنگ کے بارے بیداری شعور مہم

    محمد اکرم بھائی۔ بہت خوب کہا:

    بلکہ صدر زرداری نے اپنی تقریر میں‌کہا ہے کہ لندن، انڈیا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔ وہاں نہ کوئی ٹی وی پر پراپیگنڈہ کرتا ہے، نہ شور مچاتا ہے اور نہ ہی حکومت کو بدنام کرتاہے۔

    مجھے ڈر ہے۔


    اب کہیں لوڈ شیڈنگ پر شکایت کرنا بھی "قومی جرم " ہی نہ بن جائے ؟؟؟؟
     
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وزارت پانی و بجلی کی طرف سے خوشخبری ۔ ۔ لوڈ شیدنگ کے بارے بیداری شعور مہم

    جرم نہیں ہوگا بلکہ اس پر بھی ٹیکس لگا دیا جائےگا
     

Share This Page