1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا، قومی ہاکی کپتان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے بھی ورلڈ کپ میں غیر معمولی کھیل پیش کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لئے تیاریاں بھر پور انداز میں جاری ہیں، میگا ایونٹ کے دوران یکجان ہو کر کھیلیں گے اور اچھی کارکردگی دکھا کر وطن واپس لوٹیں گے۔
    ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی بھی یہ نہیں چاہتا کہ وہ برا کھیلے، سب اچھے کے لئے ہی کھیلتے ہیں جب کہ ایشینز گیمز کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر گرین شرٹس ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
    رضوان سینئر نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں بھر پور انداز میں جارہی ہیں، توقیر ڈار کے بطور ہیڈ کوچ کے آنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خاصا کام کیا جا رہا ہے، پر امید ہوں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گی۔
    ایک سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ بھارت میں جا کر کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں، ہمارا فوکس صرف اور صرف اپنی گیم کی طرف ہوگا، مجھ سمیت ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ ہمسایہ ملک میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں