1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ: کپتان ولیمسن کی شاندار بیٹنگ سے نیوزی لینڈ ’’کامران‘‘

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ: کپتان ولیمسن کی شاندار بیٹنگ سے نیوزی لینڈ ’’کامران‘‘
    [​IMG]
    لندن: (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں اعصاب شکن میچ کے دوران کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کو ’’کامران‘‘ کرا دیا۔ کپتان نے شاندار 102 رنز بنائے۔ ہوم نے بھی ’’گرینڈ‘‘ بیٹنگ کر کے ٹیم کی نیا پار لگائی۔ انہوں نے 60 سکور کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 242 کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مورس نے تین شکار کیے۔ پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز بیٹنگ کرتے ہوئے گرتے پڑتے سکور کو 241 تک پہنچایا۔ فرگوسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ میچ ہارنے کے بعد ڈوپلیسی الیون سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز۔۔۔۔

    ہدف کے تعاقب میں کیویز کی طرف سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم ٹیم کو پہلا نقصان جلد اٹھانا پڑا جب منرو تیسرے اوورز میں 12 کے مجموعی سکور پر ربادا کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ بیٹسمین نے 9 رنز بنائے۔ گپٹل باؤلر پھلواکیو کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔ وکٹ چھوڑنے سے قبل انہوں نے 59 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔ جس میں 5 چوکے شامل تھے۔



    تیسرا نقصان مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیلر کا اٹھانا پڑا جو ایک رنز پر کرس مورس کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے چوتھی وکٹ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کی گری جو پیشرو کی طرح ایک رنز بنا کر کرس مورس کی ہی گیند پر چلتے بنے ان کا کیچ ڈی کوک نے پکڑا۔ جیمی نیشام 34 گیندوں پر 23 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر کرس مورس کا نشانہ بن گئے، ان کا کیچ ہاشم آملہ نے پکڑا۔چھٹا وکٹ 228 رنز پر گری جب آل راؤنڈر گرینڈ ہوم جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر60 رنز بنا کر نگیڈی کی گیند پر ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں مکمل کیا۔ کپتان ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوائی۔ انہوں نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ساؤتھ افریقہ کی اننگز۔۔۔
    اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنر ڈی کوک دوسرے اوورز میں 9 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں فاسٹ باؤلر بولٹ نے بولڈ کیا۔

    دوسری وکٹ ڈوپلیسی کی گری جو فاسٹ باؤلر فرگوسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کی وکٹ 59 پر گری جب کپتان 23 رنز بنا کر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ اوپنر ہاشم آملہ انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آئے، آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 83 گیندوں پر 55 رنز کی باری کھیلی، اس اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔ سپنر سینٹنر کی سیدھی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    ایڈم مارکرم 38 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان ڈیوڈ ملر کی صورت میں اٹھانا پڑا، ملر 37 گیندوں پر 36 رنز بناسکے،فرگوسن نے بولڈ کی مدد سے انہیں پویلین بھیجا۔ ونڈر ڈوسن نے 67 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پھلواکیو صفر، کرس مورس نے 6 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے 3، گرینڈ ہوم، بولٹ اور مچل سینٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں