1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا
    [​IMG]

    ٹاؤنٹن: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ پھر دھوکہ دے گئی۔ امام الحق کے 53، حفیظ کے 46، وہاب کے 45 رنز میچ نہ جتوا سکے۔ کپتان نے40 کی اننگز کھیلی۔ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 307 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے 107 رنز کی باری کھیلی۔ محمد عامر کی شاندار باؤلنگ رائیگاں گئیں۔
    پاکستان کی اننگز



    پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ قومی ٹیم کو تیسرے اوورز میں اوپنر فخر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بیٹسمین تین گیندوں پر صفر رنز بنا کر کمنز کی گیند پر وکٹ کھو بیٹھے۔ ان کا کیچ رچرڈسن نے لیا۔



    دوسری وکٹ ون ڈاؤن بیٹسمین بابر اعظم کی گری جنہوں نے 30 رنز بنائے ان کی اننگز میں 7 شاندار چوکے لگے تاہم وہ کولٹر نائل کی گیند پر رچرڈسن کو کیچ دے بیٹھے۔ تیسرا نقصان اوپنر امام الحق کی شکل میں اُٹھانا پڑا جب لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فاسٹ باؤلر کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کیری کو 136 کے مجموعی سکور پر کیچ دے بیٹھے۔ آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 75 گیندوں پر 53 رنز کی باری کھیلی تھی۔

    چوتھا نقصان سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا اُٹھانا پڑا جب انہوں نے پارٹ ٹائم باؤلر ارون فنچ کی گیند پر شارٹ لگائی جو باؤنڈری پر کھڑے مچل سٹارک کے ہاتھوں میں گئی۔ انہوں نے 46 سکور کی باری کھیلی۔

    پانچویں وکٹ 147 رنز پر گری۔ آل راؤنڈر شعیب ملک صفر پر کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کا چھٹا نقصان آصف علی کی شکل میں اُٹھانا پڑا، بیٹسمین 5 رنزبنا کر رچرڈسن کی گیند پر وکٹ کیپر کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

    ساتویں وکٹ کا نقصان حسن علی کی شکل میں اُٹھانا پڑا۔ انہوں نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ ان کی اس اننگز میں تین چوکے اور تین ہی چھکے شامل تھے۔ اس وقت پاکستان کا سکور 200 تھا۔ آٹھویں وکٹ کے لیے وہاب ریاض نے کپتان سرفراز احمد کیساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا تاہم 45 اوورز کی دوسری گیند پر وہاب ریاض264 کے مجموعی سکور پر 39 گیندوں پر 45 رنز بنا کر سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

    مچل سٹارک نے محمد عامر کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ کپتان سرفراز احمد 40 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم 266 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی طرف سے کمنز نے تین، سٹارک اور رچرڈ سن نے 2.2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    آسٹریلیا کی اننگز

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا اور شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، کپتان ارون فنچ 146 کے سکور 82 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ان کا کیچ محمد حفیظ نے پکڑا۔

    [​IMG]

    دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین سٹیو سمتھ تھے جو 189 کے سکور پر 10 رنز کی اننگز کھیل کر سپنر محمد حفیظ کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ ہارڈ ہٹر گلین میکسیویل کی گری جو 20 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا سکور 223 تھا۔
    چوتھی وکٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر کی گری جنہوں نے شاندار 107 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بیٹسمین کو شاہین شاہ نے کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ پانچویں کھلاڑی عثمان خواجہ 18 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس وقت ٹیم کا سکور 277 تھا۔

    چھٹا نقصان شان مارش کی شکل میں اُٹھانا پڑا۔ اس بار بھی وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔ بیٹسمین نے 26 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے ان کا کیچ پکڑا۔وہاب ریاض کے حصے میں ساتویں وکٹ آئی انہوں نے کولٹر نائل کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔ آل راؤنڈر نے 2 رنز بنائے۔

    کینگروز کا آٹھواں شکار حسن علی نے کیا۔ کمنز نے 6 گیندوں پر 2 سکور بنائے۔ اس وقت ٹیم کا سکور 302 تھا۔ نویں کھلاڑی کیری آؤٹ ہوئے، 304 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد عامر کے پانچویں شکار مچل سٹارک بنے جنہوں نے 3 رنز بنائے۔

    کینگروز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے دس اوورز میں 30 رنز دیکر پانچ شکار کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حیفظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    میچ کے دوران گرین شرٹس کی طرف ناقص فیلڈنگ بھی دیکھنے میں آئی۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کافی بد قسمت رہے، ان کی گیند پر ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے دونوں کیچز آصف علی نے چھوڑے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں