1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر دیا
    [​IMG]

    ساؤتھمپٹن: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔کیریبین ٹیم کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوران کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 63 رنز کی باری کھیلی،جوفرا آرچر اور ووڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں مکمل کر لیا۔ جوئے روٹ نے شاندار سنچری بنائی۔

    انگلینڈ کی اننگز

    انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز جونی بیرسٹو اور جوئے روٹ نے کیا، جیسن روئے پہلی اننگز میں زخمی ہونے کی وجہ سے نہ آ پائے۔ جونی بیرسٹو اور جوئے روٹ نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور گراؤنڈز کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔

    مورگن الیون کو پہلا نقصان بیرسٹو کی صورت میں اُٹھانا پڑا جب بیٹسمین 95 کے مجموعی سکور پر 46 گیندوں پر 45 رنز بنا کر گیبرائل کی گیند پر بریتھویٹ کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اس اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ دوسری وکٹ کرس ووکس کی گری انہوں نے 54 گیندوں پر 40 سکور بنائے اس باری میں انہوں نے 4 شاندار چوکے لگائے۔ جوئے روٹ نے 94 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی۔ ان کی تھری فیگر اننگز میں 11 باؤنڈریز شامل تھیں۔

    انگلینڈ نے ہدف 33.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ جوئے روٹ نے 100 رنز کی باری کھیلی۔ سٹوکس 10 سکور کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گیبرائل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز
    انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، کیریبین ٹیم کی طرف سے اوپننگ بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، ایوین لوئس زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور ووکس کی گیند پر 2 رنز پر بولڈ آؤٹ ہو گئے۔

    دوسرا نقصان کرس گیل کی شکل میں اُٹھانا پڑا، بیٹسمین 54 کے مجموعی سکور پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پلنکٹ کی گیند پر بیرسٹو نے کیچ پکڑا۔ ایک رنز کے اضافے کے بعد تیسری وکٹ شائی ہوپ کی گری جو 11 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    شمرون ہیٹمائر اور نکولس پوران نے اننگز کو آگے بڑھایا اور چند اچھے شارٹس کھیلے تاہم ہیٹمائر 144 رنز پر 39 کی اننگز کھیل کر روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ 156 پر کپتان جیسن ہولڈر 9 رنز بنا کر روٹ کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔

    نکولس پوران 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بیٹسمین بھی جلد آؤٹ ہوتے رہے، رسل نے 21، بریتھ ویٹ 14، کوٹریل، تھامس اور گیبرائل صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ جوفرا آرچر، مارک ووڈ نے 3.3 شکار کیے، روٹ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، پلنکٹ اور ووکس نے ایک ایک کھلاڑی پویلین بھیجا۔


    انگلینڈ

    انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، کرس ووکس، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ، ٹام کیورن، معین علی، جیمز وینس اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز

    ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ڈیرین براوو، شیمرون ہیت میئر، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، ایوین لوئس، ایندرے رسل، شینن گیبریل اور فیبین ایلن شامل ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں