1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈکپ ہاکی میں‌بدترین شکست۔مینجمنٹ برطرف۔ کھلاڑی ریٹائرڈ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏12 مارچ 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ورلڈ کپ ہاکی میں بدترین شکست سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ برطرف،تمام کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


    کراچی (اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں) کرکٹ میں کھلاڑیوں پر لگائی گئی پابندی اور جرمانے کی ہلچل کے 24/ گھنٹے کے دوران قومی کھیل ہاکی میں پا کستان کی ورلڈ کپ میں آخری 12/ ویں پوزیشن نے بھونچال پیدا کردیا، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کینیڈا کے خلاف گیارہویں پوزیشن کے میچ میں 3-2 سے ناکامی کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے دہلی سے ٹیلی فون پر بتایا کہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے ہوئے ہاکی چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے سلیکشن کمیٹی اور ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کی انتظامیہ کو برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فی الحال مستعفی ہو نے کا کوئی ارادہ نہیں اور ہمارا ٹارگٹ ایشین گیمز ہے انہوں نے کہا کہ برطرف کئے گئے ٹیم مینجر آصف باجوہ بدستور پی ایچ ایف کے سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق چیف سلیکٹرحسن سردار اور رکن سلیکشن کمیٹی محمد شفیق نے پی ایچ ایف کے صدر کی جانب سے برطرفی سے قبل ہی میڈیا کو اپنے استعفیٰ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے ذمہ دار جہاں سینئر کھلاڑی ہیں وہیں ٹیم کے کوچز اور مینجر بھی اس شکست کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔کپتان ذیشان اشرف کا کہنا تھا کہ ہاکی ورلڈکپ میں بدترین شکست پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں، قوم کی ناکامی پر پوری ٹیم کے کھلاڑی افسردہ ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں بری کارکردگی دکھانے کے باعث ہم قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اس لئے تمام کھلاڑیوں نے ہاکی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور تمام کھلاڑیوں نے کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ہے کیونکہ ہم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اور نہ ہی فیڈریشن نے جو ٹارگٹ دیا تھا اس کو پورا کر سکے۔ اس سے پہلے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار اور رکن محمد شفیق مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    جنگ اخبار ۔
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ورلڈکپ ہاکی میں‌بدترین شکست۔مینجمنٹ برطرف۔ کھلاڑی ریٹائرڈ

    شکریہ اس شیئرنگ کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں