1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وحشت زدہ سوچیں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طاہرہ مسعود, ‏26 مئی 2010۔

  1. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم قارئین کرام!

    وطن عزیز کی حالت زار، قدرتی آفات کے ساتھ انسانی تباہ کاریاں۔ اخلاقی تنزل بے صبری اور بے ایمانی دیکھ کر بہت دل گرفتہ ہوں۔ وہاںمقیم ہمارے جاننے والوں کےساتھ جو جو ہوا ہے، ڈاکے، فراڈ قتل وغیرہ حیرت ہوتی ہے کہ کس کی نظر کھا گی ہمارے ایمان کلچر اور خوف خدا کو۔ دور دراز افریقہ کی کسی وحشی قوم کی یہ حالت ہوتی تو کوئی وجہ بھی تھی مگر اسلام کے آفاقی پیغام کو بہ سرو چشم قبول کر نے کے بعد اس کو پس پشت ڈال کر درندگی میں حد سے گزر جانا نہایت خوفناک ہے۔ ا یسی قومیں خدا کے دوہرے عذاب کی مورد ہوتی ہیں ۔‌ ایک مظلوم عورت کو باندھ کر کتے چھوڑنا۔ یہی رہ گیا ہے ہمارا قومی تشخص؟ اللہ جانے کیا بنے گا پاکستان کا۔

    ایک ٹوٹی پھوٹی سی سی زخمی تحریر آپ سبکی نذر ہے۔
    اس کی فنی خامیوں کو نظر اندازر کریں۔ شکریہ

    وحشت زدہ سوچیں دہشت زدہ، راتیں

    دھرتی ماں پر ہیں خوف کی برساتیں

    ہر قدم ، دھڑکا پہر پہر سو چیں

    نہج نہج خطرہ گھر گھر امواتیں

    بات کیا ایماں کی یا کہ مسلماں کی

    لگتا ہے یاں پر تو رہتے ہیں جِنـّا تیں

    کیا ہوا ایماں کیا ہوا مومن

    دھوکہ، فریب، دغا یہی ہے سوغاتیں

    لرز لرز سوچوں سوچ سوچ لرزوں

    رب کو پانے کی یہی ہیں عاداتیں؟

    جمہورِ اسلامی؟ اور یہ بد نامی؟

    عزتِ نفس نہیں ہا ئے، "ھیھاتیں "1

    نفس نفس لالچ سانس،سانس دھوکے

    مارا ماری کی ہر دم ہیں گھاتیں

    امیر، بہت امیر غریب بہت نادار

    اس پہ طرّ ہ یہ نسلیں اور ذاتیں

    والسلام

    1 " ھیھاتَ" یعنی ہلاکت
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    بہت‌خوب طاہرہ جی ، آپ نے تو دکھتی رگ چھیڑ دی ھے
     
  3. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    شکریہ خوشی

    دل بہت دکھا ہوا ہے وطن عزیز کی حالت پر اللہ اس پر رحم کرے۔آمین

    :121:
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    طاہرہ آپ نے بہت اچھے الفاظ کے اپنی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ اللہ ہمارے وطن کی خیر فرمائے
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
    وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    شکریہ خوشی جی !
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    طاہرہ بہن۔ آپ نے اپنے درد دل کو بہت عمدگی سے لفظوں کے سانچے میں ڈھال دیا۔
    بہت سی داد قبول کیجئے۔
     
  7. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وحشت زدہ سوچیں

    طاہرہ مسعود صاحبہ بہت خوب انداز بیان مملکت خداداد کی حالت زار پر دلی کیفیت کا اظہار کیا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں