1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واہ ذاتِ علی مولا علیہ السلام، تازہ ہدیہ عقیدت منقبت مولا علی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 جون 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ 21رمضان المبارک یوم شہادتِ مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے عاجزانہ ہدیہ عقیدت

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    -
    جسکےہیں نبی مولا، اُسکےہیں علی مولا
    واہ ذاتِ علی مولا، واہ ذاتِ علی مولا ؑ
    -
    کہلاتے ہیں اَسدُ اللہ، دامادِ شہہِ والا ؐ
    حسنین ؑ کے ہیں بابا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    ہیں ایک وہ چاروں میں اور ایک ہیں پنجتن میں
    یہ شان بڑی یکتا ۔ واہ ذاتِ علی مولا

    -
    کیا جود و سخا اُن کا کہ ذکرِ سخاوت بھی
    قرآن کا ہے حصہ ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    کفار کی تیغوں کے سائے میں رسالت کے
    بستر پہ جو ہے سویا ، واہ ذاتِ علی مولا ؑ

    -
    ہیں زوج علی زاہراؑ ، یہ امرِ الہی تھا
    افلاک پہ طے پایا، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    دُلہن جو نبوت کے گھر سے ہے تو دُولہا بھی
    بیت اللہ سے ہے آیا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    اُس علمِ رسالت کے کُل شہر کا دروازہ
    کوئی اور نہ بن پایا، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    سورج کی جسارت کیا رہ جائے نمازِ علیؑ
    لو پھر سے پلٹ آیا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    میدان ہو خیبر کا ، یا پنجہ ہو مرحب کا
    قدموں میں جھکا ڈالا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    اصحاب زیارت سے لیں اجر عبادت کا
    کیسا ہے تیرا چہرہ ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    ایمان اُسی دل میں ، ہے حُبِ علی ؑ جس میں
    فرماں ہے پیمبر ؐ کا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    جب فیصلہ کرنا ہو مومن کا، منافق کا
    بس کہہ دو علی ؑ مولا ، واہ ذاتِ علی مولا

    -
    ٹل جائے رضاؔ مشکل جب آئے مرے لب پر
    المدد علی مولا ، واہ ذاتِ علی مولا
    -
    ہدیہ عقیدت : محمد نعیم رضاؔ قادری۔ 27 جون 2016۔و یانا
    واہ ذات علی مولا، منقبت ، wah Zat-e-Ali moula manqibat.jpg
    ھارون رشید الکرم ملک بلال سید شہزاد ناصر
     
    Last edited: ‏28 جون 2016
    سید شہزاد ناصر، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    کیا خوبصورت الفاظ میں مدحتِ مولا علی رض بیان فرمائی ہے.
    بہت خوب نعیم بھائی
    شاد آباد رہیں
     
    فیاض أحمد اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    عقیدت اور محبت میں ڈوبا ہوا کلام
    سلامت رہیں
    :jazakallah:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ پیارے بھائی ۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ملک بلال بھائی ۔ اللہ کریم نسبتیں سلامت رکھے۔ آمین
    جزاک اللہ خیر
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی اور دعاوں کے لیے بہت بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں