1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

والدین کی خدمت

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏17 نومبر 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    والدین کی خدمت
    (حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم سے ماخوذ)

    روایت حبیب ابن ثابت :rda: کی ہے

    ہدایت بھی ہے اور بشارت بھی ہے


    بخاری نے اس کو کیا ہے بیاں

    خدا ان پہ ہر لحظہ ہو مہرباں


    زمانہ تھا شاید کسی جنگ کا

    ہر اک جاں لڑانے کو تیار تھا


    کہ اک صاحب عزم و صدق و وفا

    پیمبر :saw: کی خدمت میں حاضر ہوا


    مخاطب ہوا وہ بڑے شوق سے

    کہا : آرزو ہے کہ جنت ملے


    اگر آپ :saw: دیں مجھ کو اذن جہاد

    مرے دل کی ہو جائے پوری مراد


    پیمبر :saw: نے سن کر یہ اس سے کہا:

    ترے مادر و پدر زندہ ہیں کیا؟


    جواباً کہا رہبر دین :saw: کو :

    خداوند کی رحمت سے زندہ ہیں وہ


    پیمبر :saw: نے فرمایا : اے نوجواں!

    بنا لے تو اس بات کو حرز جاں


    سدا کر تو ماں باپ کی خدمتیں

    اسی میں ہیں پنہاں سبھی راحتیں


    ترے واسطے بس یہی ہے جہاد

    بہشت بریں کی ملے گی مراد
     
  2. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں