1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واصف کا باورچی خانہ

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏6 اکتوبر 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خیالی پلاؤ

    اجزاء
    نا آسودہ خواہشات ۔ ۵ کلو
    خوش فہمیاں ۔ ۵ کلو
    کاہلی ۔ ۲ کلو
    بے عملی ۔ ۱ کلو
    کم نظری ۔ حسب توفیق

    ترکیب
    خوش فہمیوں کو اچھی طرح چھان کر الگ الگ کریں اور کاہلی کے ساتھ ملا کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔
    بے عملی کو تیز آنچ پر گرم کریں اور نا آسودہ خواہشات کو فرائی کریں۔ آنچ تیز رکھیں اور ان کو گہرا سرخ بلکہ سیاہی مائل ہو نے دیں۔
    اس کے بعد ابلی ہوئی خوش فہمیوں اور کاہلی میں، بے عملی میں تَلی ہوئی خواہشات ڈالیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
    جب یک جان مرکب بن جائے تو کم نظری کا دم دیں۔ لیں جی ا ٓپ کا خیالی پلاؤ تیار ہے۔
     
  2. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    بہت اچھی ترکیب ہے لیکن میں چکن اور مٹن پلاو بنانا ہی پسند کرتی ہوں بس
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    یہ ڈش کتنے ہڈ‌حرام لوگوں کیلئے ہے
     
  4. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    1/100 ہارونی، 5 بلالی۔ 2 محبوبی، 5 بھٹی کے لیے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    ایک سلوتری سب پہ بھاری
     
  6. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    واہ جی واہ کیا پکایا جا رہا ہے
     
  7. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    واصف جی باورچی خانہ میں مزید خیالی پلاؤ کی دیگیں تیار ہوئیں یا مصالحہ ہی کوٹ رہے ہیں ۔:104:
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    یہ کام تو آپ کے ذمہ لگایا گیا تھا بزم خیال جی!
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    بھول گیا میرے ذمہ کیا ہے لیکن مصالحہ کی سپلائی آپ کے ذمہ ہے ۔
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    فکر نہ کریں ۔۔۔ تھالی کا بینگن اور ساجھے کی ہنڈیا کی تراکیب لکھ رہا ہوں جلد ہی پیش خدمت ہوں گی تب تک خیالی پلاؤ پر ہی گزارا کریں۔
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    ساجھے کی ہنڈیا

    اجزاء
    مطلب پرست دوست ۔ 3 سے 4 عدد
    ناقابلَ عمل منصوبہ ۔ ایک عدد
    بدگمانی ۔ 3پاؤ
    حرص اور لالچ ۔ حسب منشاء
    غیر ذمہ داری ۔ آدھا کلو
    بے صبری ۔ 1 کلو

    ترکیب
    ناقابل عمل منصوبے میں حرص اور لالچ شامل کر کے مطلب پرست دوستوں کے بیچ رکھیں تاکہ وہ سب مل کر اس کو خوب گوندھ لیں۔
    جب اچھی طرح گوندھ لیا جائے تو بدگمانی کا لیپ لگا کر غیرذمہ داری کے تنور میں ٹکیاں بنا کر پکائیں۔ جب خوب سرخ ہو جائیں تو مٹی کی ہنڈیا میں ڈال کر اوپر سے ڈھک دیں۔بےصبری کے دم پر ڈالیں اور جب تمام دوستوں کا پیمانہ لبریز ہونے لگے تو پیش کریں۔
    احتیاط۔ ساجھے کی ہنڈیا کو چوراہے سے دور رکھیں ۔
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    ٹیڑھی کھیر

    اجزاء
    بزدلی ۔ 2 کلو
    کوڑھ مغزی ۔ 3 پاؤ
    سادہ سا کام ۔ ایک عدد
    کم عقل دلائل ۔ 5 عدد

    ترکیب
    بزدلی اور کوڑھ مغزی کو بلینڈر میں ڈال کر یکجان پیسٹ بنالیں۔
    سادے سے کام کو ایک کھلی تھالی میں ڈال کر اس پر بزدلی اور کوڑھ مغزی کا پیسٹ اچھی طرح پھیلا دیں۔ پیسٹ مکمل طور پر پھیلائیں تاکہ کوئی کنارہ باقی نہ رہ جائے۔
    تھوڑی دیر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور کم عقل دلائل سے سجا کر پیش کریں۔ لیں جی ٹیڑھی کھیر تیار ہے۔
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف کا باورچی خانہ

    کیا بات ہے واصف بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔کئی لوگوں کو آپ نے سیر کردیا۔۔۔۔بلکہ سوا سیر کردیا۔۔لگتا ہے یہاں تو بہاریں ہی بہاریں ہیں۔۔۔۔۔۔مگر ہمارے لیے بے کار ہیں۔۔۔۔کہ ہمیں‌اس طرح کے کھانوں سے سخت پرہیز ہے۔۔۔۔اور مجھے امید ہے کہ مجھ ایسے پرہیزی کئی اور بھی ہونگے۔۔۔۔مگر کھانے سے پرھیز ہے۔۔۔۔اس لیے بنانے والے۔۔۔۔۔اور کھانے والے لگے رہیں۔۔۔۔۔۔کہ ہم دیکھ تو سکتے ہیں۔۔۔۔۔اور اس کے علاوہ اس بات کی بھی بہترین ضمانت ہے کہ ہم کسی کو کچھ بھی نہیں‌بتائیں گے۔۔۔۔۔۔۔اور جو بھی بھولا بھٹکا۔۔۔یہاں تک آجائے گا۔۔۔۔۔ہم انھیں شریک محفل ہونے سے بھی ہرگز ہرگز نہیں‌روکیں گے۔۔۔۔۔۔۔واصف بھائی داد قبول ہو۔۔۔۔۔آپ کو تو انھوکی خیالات کے دریا بہا دیے ہیں۔۔۔۔بلکہ یوں‌کہنا چاہیے کہ دُر بے بہا دیے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں