1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

'خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏14 جولائی 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    محترم واصف حسین صاحب کو آج ان کی سالگرہ کے موقع پر میری طرف سے اور انتظامیہ کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
    [​IMG]

    اللہ کریم ان کی زندگی ، عزت ، نیکیوں اور رزق میں برکت عطا فرمائیں‌

    [​IMG]
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    چاچا جی !‌ محترم واصف صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشی خوشی میں آپ کچھ بھول گئے ۔

    [​IMG]

    واصف صاحب گو کہ چاچا جی نے ہم سب کی نمائندگی کر دی ہے مگر میں‌پھر بھی اپنی طرف سے آپ کو ایک بار پھر سالگرہ کی ڈھیرو ڈھیر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
     
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    http://www.buzzle.com/img/articleImages/12719-42.jpg

    مگر یاد رہے کہ سالگرہ آپ کو یہ یاد کراتی ہے کہ مہلت کا ایک اور سال بیت گیا۔اور بقول شاعر
    وہ عمر کم کر رہا تھا میری
    میں سال اپنے بڑھا رہا تھا

    یعنی کے جس کو ہم کاونٹ اپ کہتے ہیں وہ دراصل کاونٹ ڈاون ہے۔
     
  4. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    محترم واصف بھائی، آپکو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
    [​IMG]
    یہ رہا آپکا کیک
    [​IMG]
    اور یہ آپ کیلئے پھول
    [​IMG]
    اللہ کریم آپکو دارین کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائیں

    یہ بھی آپ نے خوب کہی۔ واقعی ہر آنے والی سالگرہ ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ مہلت کا ایک سال اور کم ہوگیا، یعنی جس کو ہم کاؤنٹ اپ سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ اصل میں کاؤنٹ ڈاؤن ہوتا ہے۔ واصف بھائی بالکل ٹھیک یہ کاؤنٹ ڈاؤن ہی ہوتا ہے۔ مگر اس معاملے کا ایک اور رخ بھی ہے ، جس پر اکثر میں اپنے بچوں کا concept بھی کلیئر کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں، انکی سالگرہ کے موقع پر یاد دہانی کی خاطر، جو کہ موقع کی مناسبت سے آپ سے بھی، اور تمام دوستوں سے شیئر کرنا چاہوں گا۔

    وہ یہ ہے کہ یہ تو طے ہے کہ ہر آنے والی سالگرہ ہماری مہلت کا کاؤنٹ ڈاؤن تو ہے ہی، مگر یہ کاؤنٹ ڈاؤن ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے یا افسوس کا، اس بات کا فیصلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگی کے شب و روز کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔


    - - - مضمون کو کچھ دیر کے بعد مکمل کرتا ہوں انشاءاللہ تعالیٰ - - -​
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    واصف بھائی سالگرہ کی مبارکباد قبول کریں فی الحال جلدی میں ہوں ۔ کیک لے کر حاضر ہوتا ہوں ۔
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    بہت خوبصورت بات کی ہے آپ نے۔ بہت شکریہ
     
  7. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    اللہ کریم آپ کو اپنے سب پیاروں کیساتھ سلامت اور خوش رکھیں ​
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    [​IMG]
    واصت حسین صاحب کو سالگرا بہت بہت مبارک اللہ آپ کو ایمان و دنیا ں کی خوشیوں سے بھر دئے
     
  9. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    محمداکرم, ھارون رشید, آصف احمد بھٹی, احمد کھوکھر, بزم خیال, سانا, عفت نیک تمناوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ یقیناً اس پزیرائی پر میں پھولے نہیں سما رہا ہوں۔
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    میری طرف سے بھی سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں
    کہ زندگی کا ایک اور سال امن و امان پیار محبت اور ایمان کے ساتھ رخصت ہوا۔۔۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ سعادت کی زندگی نصیب فرمائے۔۔۔۔۔آمین
     
  12. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    معذرت خواہ ہوں کہ کچھ اچانک مصروفیت آجانے کی وجہ سے مضمون کو مکمل کرنے میں تاخیر ہوگئی۔ تو بات ہو رہی تھی کہ ہماری ہر آنے والی سالگرہ دراصل ہمیں ملنے والی مہلت کا کاؤنٹ ڈاؤن ہے ، مگر یہ کاؤنٹ ڈاؤن ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے یا افسوس کا، اس بات کا فیصلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگی کے شب و روز کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔

    جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا تو اسے دونوں راستے دکھا دیئے: ایک راستہ فرمانبرداری یعنی نیکی کا ہے جس پر چل کر انسان اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا اور انعام و اکرام کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ اور دوسرا راستہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور فسق و فجور کا ہے، جس پر چل کر انسان اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور عذاب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔

    اس سے یہ معلوم ہوا کہ اگر انسان نافرمانی کے راستے پر گامزن ہے تو اسکا سفرِ زیست جہنم کی طرف جاری ہے، تا آنکہ وہ توبہ کرکے اپنا راستہ تبدیل کرلے۔ ایسے شخص کیلئے ہر آنے والی سالگرہ اسکی مہلت کا کاؤنٹ ڈاؤن ہے اور یہ کاؤنٹ ڈاؤن اسکے لئے دکھ کا باعث ہونا چاہیئے مگر ایسے لوگ خوابِ غفلت میں مبتلا ہونے کے باعث اپنی دنیاوی زندگی کو ہی بس اپنا مقصود سمجھتے ہیں اور ہر آنے والی سالگرہ کو اپنی دنیاوی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں ، مگر نادان یہ احساس نہیں رکھتے کہ انکا ہر آنے والا لمحہ انکو تباہی و ہلاکت کے گڑھے کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    اسکے برعکس جو شخص اللہ کی فرمانبرداری کے راستے پر چلنے والا ہے، وہ دنیا کے عیش و آرام پر آخرت کی تیاری کوفوقیت دیتا ہے اور نتیجتاً اسکا سفرِ زیست فوزوفلاح اور ربِّ کریم کی رضا و خوشنودی کی طرف اُٹھ رہا ہوتا ہے۔ اسکا ہر آنے والا لمحہ ربِّ کریم عز و جل اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسکے شوقِ ملاقات کو بڑھاتا چلا جاتا ہے ، جس سے اسکی روح مسرور و شاداں ہوتی چلی جاتی ہے۔ دنیا میں ایسے شخص کی مثال اس قیدی کی طرح ہوتی ہے جسکو رہائی کا پروانہ ملنے والا ہو، تو قید سے رہائی کا تصور اور اپنوں سے ملنے کا شوق، ہر آن اسکی خوشی میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے۔ یا ایسے شخص کی مثال اس طالب علم کی سی ہوتی ہے جس کو اعلی کارکردگی کی بنا پر اپنی کامیابی اور انعام و اکرام ملنے کا یقین ہوتا ہے، تو لہذا ہر سالگرہ پر اسکا کاؤنٹ ڈاؤن اسکے لئے کسی دکھ یا پریشانی کا نہیں ، بلکہ مسرت و شادمانی کا پیغام بر بن کر آتا ہے۔ حتیٰ کہ جب ایسے شخص کی موت کا مرحلہ آتا ہے تو بقولِ شاعر

    نشانِ مردِ مؤمن باتو گویم
    چوں مرگ آید تبسم برلبِ اوست​

    اب ذرا اس معاملے پر مزید غور کریں تو اسکا ایک اور پہلو بھی سامنے آتا ہے۔وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہمارا تعلق بندگی دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک ہے امید اور دوسرا خوف *۔ اگر خوف نہ ہو تو صرف امید سے عمل میں سستی جنم لیتی ہے۔ اسکے برعکس اگر امید نہ ہو تو صرف خوف کا تعلق طبیعت میں وحشت پیدا کرتا ہے۔ ایک مؤمن صرف امید پر یا صرف خوف پر انحصار نہیں کرتا، بلکہ اسکا اللہ تعالیٰ سے تعلقِ بندگی ان دونوں کیفیات کا مجموعہ ہوتا ہے، جسے خشیت کا نام دیا گیا ہے۔ لہذا ایک مرد مؤمن جتنے بھی نیک عمل کرلے ، اور جتنا بھی عابد ، زاہد اور صالح بن جائے وہ کسی حال میں بھی اللہ سے بے خوف نہیں ہوتا اور چھوٹی سے چھوٹی نافرمانی پر بھی اللہ سے خوف رکھتا ہے اور اپنی خطاؤں پر مغفرت کا طالب رہتا ہے۔ دوسری جہت سے دیکھیں تو مؤمن ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے امید لگائے رکھتا ہے، اور اگر اس سے کوئی گناہ کبیرہ بھی سرزد ہوجائے تب بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا اور فوراً ہی اللہ کے حضورسچی توبہ کرتے ہوئے پروانہ مغفرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

    اب اگر اس تناظر میں دیکھیں تو ہر سالگرہ پر ہمارے جذبات انہی دو کیفیات یعنی امید و خوف کے امتزاج پر مبنی ہونے چاہیئیں، کہ عمل تو ہر لمحے نیکی اور فرمانبرداری کے راستے پر اٹھے مگر ساتھ ہی دل خشیت الہی کی کیفیات سے پُر رہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی طاعت کے راستے پر چلائے، اور ہمیں اپنے مکرم بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین!!! والسلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ۔


    ______________________________________________________________________________________________________
    * (اب امید کس چیز کی اور خوف کس بات کا، یہ ایک الگ بحث ہے، مختصر یہ کہ عوام الناس کیلئے تو امید کا معنی جنت یا انعام و اکرام کی امید ہوتی ہے جبکہ خوف سے مراد جہنم اور عذاب الہی کا خوف ہوتا ہے، مگر مقربین کیلئے ہر چیز سے بڑھ کر صرف وصال رب ہی مطلوب و مقصود ہوتا ہے، لہذا انکے لئے امید کا معنی وصال محبوب کی امید اور خوف سے مراد محبوب سے بچھڑنے کا خوف ہوتا ہے)
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    واصف بھائی جنم دن مبارک ہو :222:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: واصف حسین صاحب کو سالگرہ مبارک

    السلام علیکم پیارے بھائی واصف حسین صاحب
    سالگرہ کے مبارک دن کے موقع پر
    [​IMG]

    چند دن کی تاخیر پر معذرت خواہ ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں