1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وازوان: بادشاہوں اور ملکاؤں کا پکوان

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏19 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چاروں طرف پہاڑوں سے گھری ہوئی وادی کشمیر دلکش مناظر، لطیف موسم، برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیوں، نیلے پانیوں، ثقافتی ورثے، اور یقینی طور پر منہ میں پانی بھر دینے والے کھانوں سے مالامال ہے۔

    کشمیری پکوان کی ڈشیں روغن جوش، مدھر پلاؤ، مٹھ گنڈ، یخنی، دم آلو، کشمیری موجہ گاڑ، آب گوشت، گوشتابہ، اور کئی دیگر آپ کی بھوک تو مٹا دیں گی مگر آپ کی حسِ ذائقہ ان کے بھرپور ذائقے سے کبھی بھی ان سے سیر نہیں ہوگی۔

    اگر آپ کو ایک ہی ساتھ ان تمام لذیذ ڈشز کو چکھنے کا موقع ملے تو؟ یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ وازوان کا مزہ لیں۔ اور آپ کو اپنی زندگی میں یہ کم از کم ایک بار تو ضرور کرنا چاہیے۔ وازوان روایتی کشمیری پکوان میں ایک کئی ڈشز پر مبنی غذا ہے جس میں تمام طرح کی ذائقہ دار ڈشز موجود ہوتی ہیں۔ اسے خصوصی مواقع، مثلاً شادیوں یا منگنیوں میں بنایا جاتا ہے مگر اسے تعزیت یا چہلم کے موقع پر بھی عذر خواہوں کے لیے بنایا جاتا ہے۔ مگر باقاعدہ رسمی وازوان تو ایک شاہی دعوت کی طرح ہوتا ہے۔

    کوشر (کشمیری) زبان میں واز کا مطلب پکانا اور وان کا مطلب دکان ہوتا ہے۔ وازوان میں کم از کم 7 ڈشیں لازماً جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈشیں ہو سکتی ہیں۔ 17 سے لے کر 22 ڈشز ایسی ہیں جن میں موقع محل اور میزبان کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوشت استعمال ہوتا ہے۔ یہ آسانی سے سب سے بھرپور اور سب سے مہنگی دعوتوں میں سے ہوسکتی ہے۔ صدی در صدی وازوان کا مقدار اور معیار دونوں ہی کے حوالے سے ارتقاء ہوا ہے۔

    اسلام آباد میں مقیم صحافی اور سماجی کارکن سعدیہ مظہر کہتی ہیں کہ "مجھے 30 سے زائد ڈشز پر مبنی اس کشمیری روایت وازوان کے بارے میں جان کر بہت حیرانی ہوئی تھی۔ یونیورسٹی میں ایک کشمیری دوست نے ایک بار اس کے بارے میں بتایا تھا اور ہم نے سوچا تھا کہ اسے ایک اور کشمیری دوست کے گھر پر چکھیں گے۔ یہ واقعی ایک زبردست تجربہ تھا کیوں کہ کشمیری پکوانوں میں اپنی ایک انفرادیت ہے جو کہ ان کی میزبانی سے ظاہر ہوتی ہے۔"

    [​IMG]
    وازوان پکانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


    وازوان کی تاریخ کشمیر میں 14 ہویں صدی میں مسلمانوں کی آمد سے شروع ہوتی ہے۔ سمرقند سے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ جولاہے، لکڑی تراشنے والے، ماہرینِ تعمیرات، نقاش، اور باورچی بھی ان کے ساتھ آئے تھے۔ یوں وادی میں اچانک فن اور کھانے کی صنعت میں زبردست تیزی آئی۔ نتیجتاً کشمیری پکوان ذائقے سے بھرپور مصالحوں کے استعمال کی وجہ سے زیادہ وسیع ہوا۔ مگر کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وازوان کشمیر میں قرونِ وسطیٰ کے حکمرانوں، صوفیوں، اور مسلم مبلغین کے ساتھ ایران سے آیا۔ مسلمانوں نے کشمیری پکوان میں زعفران، خشک میوہ جات، کشمیری سرخ مرچیں، مکھن اور گھی، لہسن اور ٹماٹر متعارف کروائے۔

    اس شاندار پکوان کی تیاری میں گھنٹوں تک نہایت مہارت اور نفاست کے ساتھ محنت کرنی پڑتی ہے۔ وازوان کو نکل چڑھے ہوئے تانبے کے برتنوں میں لکڑی کی ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ اس کے لیے کیکر کی لکڑی استعمال کی جاتی ہے جسے کچن کے پاس ایک عارضی چھپرے کے نیچے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ وازوان پوری رات ایک ماہر باورچی کی زیرِ نگرانی تیار ہوتا ہے جسے مقامی طور پر ووستہ وازہ کہتے ہیں۔ جب مہمان آتے ہیں تو انہیں 4 افراد کی ٹولیوں میں بٹھایا جاتا ہے اور پھر وہ 'ٹریم' کہلانے والے تانبے کے ایک بڑے تھال میں سے کھاتے ہیں۔

    [​IMG]


    ایک بار جب مہمان ہاتھ دھو کر کھانے کے لیے بیٹھ چکیں تو انہیں چاولوں یا پلاؤ پر سیخ کباب، تبق ماز (گھی سے بھرپور شوربے میں دو دفعہ پکا ہوا مٹن)، زعفران یا سفید ککڑ (سفید یا زعفران کے شوربے میں پکی ہوئی مرغی)، میتھی قورمہ (خشک میتھی میں پکی ہوئی مرغی یا مٹن، روغن جوش، اور دیگر ڈشیں ایک کے بعد ایک آتی رہتی ہیں۔

    مین کورس ایک گھنٹے تک چلتا ہے۔ ڈشز کے ساتھ 6 سے 8 طرح کی چٹ پٹی چٹنیاں ہوتی ہیں جن میں سے کچھ میں تو گریاں اور خشک میوہ جات بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ مین کورس کے اختتام کا اشارہ تب ہوتا ہے جب وازہ گوشتابہ لاتا ہے جو کہ ساری رات دہی اور دیگر مصالحوں کے ساتھ پکنے والی گوشت کی بڑی گیندیں ہوتی ہیں۔ ایک طرح سے یہ مینیو کا اہم ترین آئٹم ہے کیوں کہ وازوان کے مجموعی معیار کو گوشتابہ کی تیاری سے پرکھا جاتا ہے۔

    [​IMG]


    مین کورس کے بعد میٹھے کی باری آتی ہے جس میں فیرنی، حلوہ، اور میٹھے شربت شامل ہیں۔ ان آئٹمز کے علاوہ وازوان میں پیش کی جانے والی دیگر ڈشز میں آب گوشت (بھیڑ کا مصالحے دار گوشت)، رِستا (مٹن کی گیندیں جنہیں سرخ شوربے میں پکایا جاتا ہے)، میتھی ماز (بھیڑ کے گوش کی ڈش جس میں میتھی کا ذائقہ غالب ہوتا ہے) اور دنہِ فول (مٹن کی ایک اور ڈش) بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

    آزاد جموں و کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں روایتی کشمیری ڈشز پیش کرنے والے کیٹرر فیصل جمیل کشمیری کہتے ہیں کہ "درکار محنت، وقت، اور مہارت کی وجہ سے آپ مظفرآباد کے کسی ریسٹورنٹ میں وازوان آرڈر نہیں کر سکتے۔ اپنے لذیذ کشمیری کھانوں کی وجہ سے پہچانے جانے والا لالہ زار کیفے شاید وہ واحد جگہ ہو جہاں یہ دستیاب ہے۔"

    [​IMG]

    وہ کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین جو آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بس گئے ہیں، وہ خصوصی مواقع پر وازوان پکاتے ہیں۔ مہمان کو پیش کیا جانے والا وازوان ایک طرح سے اسٹیٹس سمبل ہے کیوں کہ اس سے میزبان کی سخاوت اور مہمان نوازی کی عکاسی ہوتی ہے۔

    وازوان کو انتہائی احتیاط سے برتا جاتا ہے اور اس کی تیاری ایک آرٹ ہے، اور اسے کشمیری ثقافت اور شناخت کا فخر تصور کیا جاتا ہے۔

    یہ مضمون ڈان اخبار کے سنڈے میگزین میں 9 ستمبر 2018 کو شائع ہوا۔
     
    راشد، ساتواں انسان اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کی بندی عجیب مشکل میں ڈال دیا ہےہے ۔
    ابھی سے طرح طرح کی مزیدار خوشبوؤں نے گھیر لیا ہے۔
    مگر یہ اتنا کھانا کھایا کیسے جاتا ہے ؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا .. کھانے کے لیے بس ھارون رشید بھائی جیسے شیر ہونے چاہئیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چاچا جی بس شیر ہیں ، کھانا وانا تو وہ بس واجبی سا ہی کھاتے ہیں،
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پورا دیگ واجبی سا کھاتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک وقت میں پورا دیگ واجبی سا کھاتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جھوٹ ہے ، وہ ایک دیگ نہیں کھاتے ۔
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    ساتھ میں تیس نان پانچ دیسی مرغے اور دو درجن انڈے اور دو گھڑے لسی کے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا

    یہ باقی معلومات آپ کو زیادہ ہونگی کیوں کہ برتن تو آپ نے ہی دھونے ہوتے ہیں نا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اور آپ کے خیال میں یہ سب پکاتا اور چاچا جی تک پہنچاتا کون ہو گا ؟
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چاچا خود ہی پکاتے ہونگے رسد کا کام آپ کا ہوگا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اے لو ۔ ۔ ۔ چاچا جی تو بس نگرانی کر رہے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چاچا جی عمرہ کر کے ہمیں بھول گئے شاید
    کھجوریں اور زم زم کا پانی تو خود ہی پی گئے ہونگے
     
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شاید ابھی نہیں لوٹے، مدینہ شریف میں ہی ہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وہاں کا نمبر تو نہیں ہوگا نا آپ کے پاس؟
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چلو جی آگئے محترم
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن کھجوریں سنبھال کے رکھی ہیں
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں