1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وارم اپ میچ: افغان کھلاڑیوں نے پاکستان کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 مئی 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وارم اپ میچ: افغان کھلاڑیوں نے پاکستان کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا
    upload_2019-5-25_0-32-45.jpeg

    برسٹل: (دنیا نیوز) افغان کھلاڑیوں نے 3 وکٹوں سے ہرا کر پاکستان کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا۔ سپن اور فاسٹ باؤلرز کا جادو نہ چل سکا۔ بیٹنگ میں بابر اعظم کی 112 رنز کی باری رائیگاں گئی۔ شعیب ملک 44 سکور بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کرکٹ نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ حشمت اللہ شہیدی نے 74 کی باری کھیلی۔ حضرت اللہ زازائی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر کی قسمت پھر نہ جاگ سکی اور وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ وہاب ریاض نے تین، عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    پاکستان کی پہلی اننگز
    پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر زمان 19 رنز بنا کر محمد نبی کی سیدھی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کے دوسرے بیٹسمین امام الحق آؤٹ ہوئے جو 32 پر حامد حسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 1 رنز بنا کر محمد نبی کی آسان گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کی اننگز 20 گیندوں پر 12 سکورپر محدود رہی اور راشد خان کی گیند پر رحمت شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔

    ون ڈاؤن بیٹسمین بابر اعظم اور آل رائونڈر شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈز کے چاروں طرف شارٹس کھیلے۔ تاہم سینئر بیٹسمین 44 رنز بنا کر محمد نبی کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز 13رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ آل راؤنڈر عماد وسیم 18 سکور بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔

    بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور 112 سکور پر دولت زردان کی گیند پر رحمت شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔ دیگر کھلاڑی بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستان کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 262 پر ڈھیر ہو گئی۔

    افغانستان کی طرف سے سپنر محمد نبی نے 3، راشد خان، دولت زردان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، آفتاب عالم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    افغانستان کی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی اور باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی۔ اوپنر محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ٹی ٹونٹی کے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے زازئی نے 28 گیندوں پر 49 کی باری کھیلی۔ اس باری میں انہوں نے 8 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے لگائے۔

    اوپنر محمد شہزاد 23 سکور پر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔ ون ڈائون بیٹسمین رحمت شاہ 32 سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ سمیع اللہ شنواری 22 پر سپنر عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے۔ اصغر افغان کو بھی عماد وسیم نے پویلین بھیجا۔ وہ صرف 7 رنز کی باری کھیل سکے۔

    محمد نبی نے 34 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ گلبدین نائب2 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نجیب اللہ زردان ایک رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ حشمت اللہ شہیدی 74 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ راشدخان 5 سکور بنا ناٹ آئوٹ رہے۔

    وہاب ریاض نے تین، عماد وسیم نے دو، محمد حسنین اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ قومی ٹیم کے ٹرمپ کارڈ کہلانے والے محمد عامر کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آئی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں