1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ن لیگ کی حکومت امریکاسے مک مکا کرکے آئی ہے، عمران خان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
    لاہور…تحریک انصاف پاکستان کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت زرداری حکومت کی طرح امریکا سے مک مکا کرکے آئی،پاکستان میں سرمایہ کاری تب ہوگی جب ملک میں امن ہوگا، شریف حکومت نے کالا دھن سفیدکرنے کی چھوٹ دے دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رات کے ڈرون حملے سے پتاچل جانا چاہیے کہ حکومت امریکا سے مک مکا کرکے آئی ہے،امریکا ڈرون حملے کرتا ہے اور ہماری حکومت صرف مذمتیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں اور کرپشن کرنے والوں کیلئے ا سکیمیں لائی جاتی ہیں، نواز شریف کے اعلان سے تنخواہ دینے والوں پر ٹیکس لگے گا، پیسے والوں کو ٹیکس بچانے کا موقع دیا گیاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے 22 تاریخ کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہپچھلی حکومت کی طرح انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ن لیگ کو حکومت میں لانے کا بین الاقوامی ایجنڈا تھا،لگ رہا ہے وزیراطلاعات ہمارا نہیں بلکہ امریکی محکمہ خارجہ کا نمائندہ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری تب ہوگی جب ملک میں امن ہوگا، ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کی طرح نورا کشتی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرو طالبان کہنے والے امریکا کے غلام ہیں، امریکا افغانستان سے مکمل طور پر نہیں جارہا، امریکا 10سال افغانستان میں رہے گا، مطلب 10 سال پاکستان میں ڈرون حملے ہوں گے،10سال تک ڈرون حملے ہوں گے تو مذاکرات کس طرح سے ہوں گے، کیا امریکا حکیم اللہ محسود کو پہلے نہیں مارسکتا تھا، پاکستانی فوج نے 3بار بتایا حکیم اللہ محسود کہاں ہے لیکن مارا نہیں، جب مذاکرات شروع ہورہے تھے تب حکیم اللہ محسود کو مارا گیا، کیا دوست امریکا جیسے ہوتے ہیں؟ ہم امریکا سے لڑائی نہیں کرنا چاہتے، ہم ملک کو امریکا کی غلامی سے نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے ہمارا کیا لینا دینا، ہم نے فوج کے کندھوں پر چڑھ کر نہیں آنا، آرمی چیف سے ہمارا کوئی سروکار نہیں، جسے چاہے بنادیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں صرف نیٹوکنٹینرز کو روکا جارہا ہے، ہم نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرک نہیں روکے، ہم نے کرپشن کے معاملے پراپنے اتحادیوں کو نکال دیا۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128328
     

اس صفحے کو مشتہر کریں