1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیپال کی معدوم ہوتی پرسرار کوسنڈا زبان

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏15 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    پچھتر سالہ گیانی مایا سین نیپال میں وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کی معدوم ہوتی ایک پرسرار قبائلی زبان کوسنڈا بول سکتی ہیں۔
    ماہر لسانیت کو تشویش ہے کہ گیانی مایا کے ساتھ ہی یہ زبان بھی ختم ہوجائے گی۔

    یہ تشویش صرف ماہر لسانیت کو نہیں ہے بلکہ گیانی مایا بھی اسی بوجھ تلے دبی ہوئیں ہیں اور ان کی یہ پریشانی ہے بھی بلکل جائز کیونکہ نیپال میں اب ان کے علاوہ کوسنڈا زبان بولنے والا کوئی نہیں بچا۔
    کوسنڈا زبان کہاں سے آئی اور اس کے پیچیدہ جملوں کی بناوٹ ماہر لسانیت کے لیے آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔
    ماہر لسانیات اور ان کارکنان کے لیے جو اس زبان کو زندہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کے لیے گیانی مایا ایک درس گاہ سے کم نہیں۔
    نیپال کی تربھون یونیورسٹی میں لسانیات کے پروفیسر مادھو پرساد پوکھریل کئی دہائیوں سے کوسنڈا زبان پر تحقیق کر رہے ہیں۔
    پروفسیر پوکھریل کا کہنا ہے کہ کوسنڈا زبان’ایک تنہا زبان ہے جس کا تعلق کسی اور زبان سے نہیں ملتا ہے۔‘
    ان کا کہنا ہے کہ اگر کوسنڈا زبان ختم ہوگئي تو ’تو انسانی اثاثے کا ایک بے حد اہم حصہ ختم ہوجائے گا‘۔
    ماہر لسانیات کے علاوہ خود گیانی مایا سین کو بھی اس بات کا احساس ہے کہ اس زبان کے خاتمے پر فکرمند رہتی ہیں۔
    ان کا کہنا ہے ’خوشی قسمتی سے میں نیپالی زبان بھی بولتی ہوں۔ لیکن مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے ہی لوگوں کے ساتھ اپنی قبائلی زبان میں بات نہیں کرسکتی ہوں۔‘
    حالانکہ کوسنڈا قبائل کے بعض لوگ ابھی بھی ہیں لیکن نہ تو وہ یہ زبان بول سکتے ہیں اور نہ اسے سمجھ سکتے ہیں۔
    گیانی مایا سین کو ڈر ہے کہ ان کے مرنے کے بعد اس زبان کو بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
    کوسنڈا نیپال میں رہنے والا ایک قبائلی برادری ہے جو شکار کر کے اپنا گزارہ کرتے ہیں اور جنگلوں میں جھوپڑی بنا کر رہتے ہیں۔
    نپیال میں قبائلوں کےفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور ماہر لسانیات حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کوسنڈا قبائل کی زبان اور ان کے سماج کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیپال کی معدوم ہوتی پرسرار کوسنڈا زبان

    یہ ماہرین کو ہر بات میں پریشانی ہی ہوتی ہے کبھی انہیں خوشی بھی ہوئی ہے
     
  3. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نیپال کی معدوم ہوتی پرسرار کوسنڈا زبان

    پریشانی اٹھانے سے بہتر ہے کہ عملی قدم اٹھائیں جائیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں