1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیل آرٹ کا بڑھتا ہوا رجحان

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از خرم, ‏8 اگست 2015۔

  1. خرم
    آف لائن

    خرم ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2015
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی رہتی ہیں۔آج کل خواتین میں ناخنوں کو پْرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔خواتین میں ناخنوں کا آرٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ناخنوں کو آج کل کے فیشن کے مطابق مختلف پیٹرن سے سجایا جاتا ہے اور اس پر گولڈ اورمہنگے پتھروں سے آرائش کی جاتی ہے۔اس کی مقبولیت کے پیش نظر مختلف بیوٹی سیلونز پر ناخنوں پر ڈیزائن بنوانے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا رش دکھائی دیتا ہے جو ناخنوں کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی ہوئی ہیں۔ناخنوں کے آرٹ کا تیزی سے فروغ پاتے ہوئے رجحان کے حوالے سے ہم نے نیل آرٹسٹ ”ردھا رضا“ سے بات کی۔ردھا رضا نے حال ہی میں نیل آرٹ کے حوالے سے سیلون کھولا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیل آرٹ کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کا انتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد نظر آنے کیلئے بھی آپ اپنے ناخنوں پر ڈیزائن بنواسکتی ہیں۔آپ کے ناخن نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگوئج کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔نیل آرٹ کیلئے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری نہیں ہے،خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ایک سوال کے جواب میں ردھا نے کہا کہ خواتین رات کے فنکشن کیلئے خصوصی طور پر ناخنوں پر کالے رنگ کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر مختلف ڈیزائن بنواتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آج کل لباس کے رنگوں سے ملا کر ناخنوں پر گلٹر سے ڈیزائن بنانا بھی کافی مشہور ہے اور اسے پارٹیز میں بھی بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ردھا رضا نے کہا کہ نیا زمانہ اپنے ساتھ نت نئے انداز لے کر آتا ہے لہذا اب پہلے کی طرح ناخنوں کو رنگنے کا انداز بھی پرانا ہوگیا ہے اور اس کی بجائے نئے نئے ڈیزائنوں سے انہیں آراستہ کیا جانے لگا ہے۔پہلے خواتین اپنے ملبوسات سے میچ کرتے ہوئے جوتوں،ہینڈ بیگز اور جیولری وغیرہ کی متلاشی رہتی تھیں لیکن اب ان لوازمات میں مخصوص طرز کی نیل پالش کا اضافہ بھی ہوگیاہے۔خواتین جدید ٹرینڈ کی اس نیل پالش کو اپنے ڈریس کی میچنگ کے اعتبار سے استعمال کرتی ہیں۔نت نئے ڈیزائنوں پر مبنی یہ انداز باقاعدہ ایک آرٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے
    میرا بلاگ:Make Up Tips for Women
    [​IMG]
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت شیئرنگ ہے
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مشکل کام ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں