1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیا شمارہ

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از marvi, ‏24 مارچ 2013۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو کے شمارے کی بابت میری طرف سے مندرجہ بالا تجاویز پیش ہیں، یہ میری ذاتی رائے ہے، احباب اس پر تنقید برائے اصلاح فرمائیں گے تو ان شاءاللہ عزوجل ہم شمارے کو ایک معیاری ،منفرد اور جداگانہ انداز سے پیش کرنے میں کامیاب ہوسکتےہیں
    یہ تجاویز اس لئے پیش کررہا ہوں کیونکہ اس شمارے یا جریدے کا مقصد زیادہ سے زیادہ معیاری معلومات کی ترسیلی اور اردو زبان کی ترویج ہے
    تجاویز
    ۱۔ پہلی بات تو یہ کہ شمارے میں کون کون سے گوشے ہونے چاہئیں تو اس سلسلے میں میرے ذہن میں جو گوشے ہیں وہ اسطرح ہیں
    گوشہ اسلامی معلومات: دینی معلومات(اس میں اختلافی مسائل سے ہٹ کر فقط دینِ اسلام کے سنہری اُصولوں کی بابت روایات و واقعات ہوں کہ جن سنہری اُصولوں کی بدولت آج پوری دنیا میں اسلام کی بہاریں عام ہیں، مثلاً حسن اخلاق اور اس ضمن میں واقعات)​
    ادبی گوشہ :اس میں اردو ادب کے فن پاروں (بصورتِ نثر و شعر) کے متعلق مواد ہو، اور اگر مضامین کا اژدھام اور صارفین کا اہتمام متقاضی ہو تو نثر اور شعر کا علیحدہ علیحدہ گوشہ بنایا جائے، بلکہ مزید مشورہ ہے کہ اس کے تین ذیلی گوشے بنالئے جائیں​
    ا۔ نظم(اس میں حمد، نعت،منقبت، غزل،کلام، رباعی،مسدس اور قطعات وغیرہ شامل کئے جائیں)​
    ب۔ نثر(اس میں کہانی، افسانہ، تحقیق، واقعہ، ڈرامہ، مکالمہ، مضامین وغیرہ کا شمول ہو)​
    ج۔ زبان دانی(اس میں اردو زبان کی بہتری کے لئے چند اقدامات کی ترکیب ہو، مثلا زبان کے متعلق قواعد و انشاء و اصطلاحات اور تلفظ کی درستگی کے لئے بھی مستقل سلسلہ ہو)​
    معلومات ِ عامہ: اس گوشہ میں حالیہ عالمی معلومات (سائنسی و عمومی) کا صرف سرسری جائزہ دکھا دیا جائے اور نئی ایجادات کے متعلق چند باتیں ہوں تو صارفین کافی مستفید ہوسکتے ہیں​
    انفارمیشن ٹیکنالوجی: انفارمیشن ٹیکنالوجی چونکہ موجودہ دور کی انتہائی اہم ضرورت بن چکا ہے اور اس کے متعلق اردو زبان میں اب تک بہت کم کام ہوسکا ہے(اس گوشہ میں باقاعدہ سلسلے مثلا ویب ڈیزائننگ ، گرافک ڈیزائننگ ،پروگرامنگ لینگوئیج، پراڈکٹوٹی سافٹ وئیرز کی معلومات اور ان کے کام کا طریقہ کار، اسی طرح آپریٹنگ سسٹم کی معلومات اور ٹپس وغیرہ)’’اس شعبہ میں جس قسم کا کام ہو بفضلہ تعالیٰ میری خدمات پیش ہوں گی‘‘​
    گوشہء خواتین: یہ گوشہ پہلے سے موجود ہے​

    ۲۔ کچھ چیزیں جن کا شمول شمارے میں ہو لیکن وہ کسی گوشہ کے تحت نہ آئیں مثلاً
    اداریہ(جوکہ مدیر صاحب کے لئے ہی مخصوص ہے)​
    صارفین کی خبریں(جس میں ماہِ متذکرہ کے دوران فورم پر ہونے والے واقعات یا فورم کے توسط سے ہونے والے واقعات مثلا ملاقاتیں، خوشی، غمی وغیرہ کا اجمالی بیان ہو اور تفصیل کے لئے فقط ربط دے دیا جائے، ان میں تبصروں وغیرہ کو شامل نہ کیا جائے ان کا بھی فقط ربط دے دیاجائے)​
    صارفین کی کارکردگی(ا س عنوان کے تحت ماہِ رواں میں سب سے زیادہ پیغام بھیجنے والوں، موضوعات شروع کرنے والوں، اور اگر سکرپٹ میں ماہِ رواں میں پسندیدگیوں کااندراج کو ڈیٹا بیس سے حاصل کیا جاسکے تو سب سے زیادہ پسندیدہ پیغامات والے صارفین وغیرہ)​
    اہم موضوعات (اس میں ان موضوعات کا مختصر تعارف یا اجمالی جائزہ ہوجائے جو ماہِ رواں میں سب سے زیادہ پڑھے گئے ہوں یا جن پر صارفین کا بہت رش رہا ہو، امید ہے سکرپٹ میں اس کا ڈیٹاحاصل کرنے کا کوڈ موجود ہوگا)​
    خدماتِ اردو بذریعہ ہماری اردو(اس میں درج ہو کہ اس ماہ میں اردو کی ترویج کے لئے فورم کے صارفین نے کیا کارہائے نمایاں انجام دئیے ، جن کی تفصیل ۴ نمبر تجویز میں ہے)​
    لطائف(ا س میں چند منتخب لطائف شامل ِ شمارہ کردئیے جائیں، یہ کوئی اہم حصہ نہیں ہے بس ذرا شغل ہی سہی)​
    آپ کی رائے(اس عنوان سےشمارے میں سب سےآخرمیں ہماری اردو کے ایک ویب پیج کا ربط ہو جس میں یہ ہو کہ اس شمارے کے متعلق اپنے تاثرات، تجاویز اور شکایات یہاں درج کریں)​

    ۳۔ ان کے علاوہ وہ چیزیں جن کا تعلق شمارے کی آرائش و زیبائش سے ہے
    الف۔ سرورق اور اداریہ کے علاوہ باقی صفحات میں خصوصیت کے ساتھ گرافک ڈیزائننگ نہ ہو بلکہ صرف سرِ تحریر (ہیڈر)یا ذیلِ تحریر(فوٹر) میں کچھ ڈیزائن ہو اور اس صفحہ پر جس گوشہ کے تحت مضمون ہو اسگوشہ کا نامکسی انداز میں یا کونے میں تکون یا دائرے کی صورت میں عیاں ہو​
    ب۔ فہرست دوکالمی ہو​
    ج۔ واٹر مارک پورے صفحہ پر ہونے کی بجائے صرف درمیان میں ہو​
    د۔ رنگوں کے امتزاج (color combination)میں صرف ہلکے رنگ استعمال کیے جائیں ، زیادہ شوخ رنگ نہ استعمال ہوں یعنی فائن آرٹس کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے​
    ہ۔ مضامین والے صفحات دوکالمی نہ ہوں بلکہ صرف ایک صفحے کے طور پر ان پر مضامین لکھے جائیں​
    و۔ فانٹ کا سائز مناسب رہے​
    ز۔ مناسب تو یہی ہے کہ شمارے کے لئے خطوط(فانٹس)اور ان کی مقدار(سائز)مخصوص کرلئے جائیں، مثلا فہرست، ہیڈنگ، عربی، فارسی، اردو ،انگریزی لکھائی، کوڈز، تصویر کی وضاحت کے لئے نوٹ، پاورقی(فُٹ نوٹ وغیرہ)، ویب کے روابط وغیرہ​

    ۴۔ شمارے کے حوالے سے فورم میں چند نئے موضوعات شروع کئے جائیں(ہوسکتا ہے ان میں سے کچھ پہلے سے جاری ہوں)
    الف۔ ادبی گوشہ کے تینوں ذیلی گوشوں کے لئے اور لطائف کے لئے کچھ موضوعات شروع کئے جائیں جن سے منتخب اور زیادہ پسند کردہ مضامین کو شمارے کی زینت بنایا جاسکے​
    ب۔ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جو رضا کارانہ طور پر اردو کی کُتب کوقلمانے (کمپوز کرنے) کی ترکیب کرے اور اس کا اعلان ہر ماہ کیا جائے(دیکھئے ۲نمبر تجویز کے زیر خدماتِ اردو بذریعہ ہماری اردو)، ان کُتب کو محفوظ کرنے کے لئے اس کےتمام اراکین کے پاس ڈیٹا اور ان کا آپس میں رابطہ ہو، اس سے فورم مزید اچھے انداز میں اپنی پیاری زبان کی خدمت میں مشغول نظر آئے گی​
    ج۔ گذشتہ شماروں میں بعض ایسے مضامین تھے جو کسی موضوع پر کئے جانے والے تبصروں پر مشتمل تھے، میرا عندیہ یہ ہے کہ اس کی حاجت نہیں ہے بلکہ ان کو تجویز نمبر ۲ کے تحت اہم موضوعات میں ظاہر کردیا جائے​

    یہ چند تجاویز تھیں جن سے کسی کا متفق ہونا لازمی نہیں ہے پھر بھی صارفین کے باہمی مشورے اور ان کی قیمتی رائے سےان میں سے کئی چیزوں کا انتخاب اور کئی اچھی چیزوں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ان تجاویز کے تحت اگر کسی گوشے میں میری حاجت محسوس ہو تو فورم کے دیگر اراکین کی طرح رضا کارانہ طور پر حاضرِ خدمت ہوں، کیونکہ میراا س فورم پر آنے کا مقصد اردو کی خدمت ہی تھا، اور ان تما م فورمز کو میں دل و جان سے چاہتا ہوں جو شب و روز اردو کی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کررہے ہیں
    تمام ممبران اس پر تبصرہ نگاری فرما کر ہماری اُردو کے شمارے کے لئے اپنی قیمتی تجاویز سے مطلع فرمائیں

    یہ کام اگرچہ کچھ مشکل ہے، بلکہ ابتدا میں کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑے گا، لیکن آپ سب سمجھدار ہیں اس لئے میں مزید کلام کرنے کی بجائے فقط یہی اپنے سُخنِ آخر کے طور پر کہوں گا
    آئینِ نو سے ڈرنا،طرز کہن پہ اُڑنا
    منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں
     
    سلطان مہربان، واصف حسین اور اویس سلیم لون نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مجلس منتظمہ میں اس پر بحث شروع ہو جانے کی وجہ سے اس لڑی کو مقفل کر دیا جائے۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں